تازہ تر ین

منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ، وفاقی وزیرداخلہ کا اظہارتشویش

لندن (وجاہت علی خان) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ناکافی ثبوتوں کی بنا پر ختم کر دیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ختم کر دیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ جو پیسے الطاف حسین کے گھر سے ملے وہ غلط طریقے سے آئے یا کسی غلط کام کی غرض سے لیے گے تھے اور اس سلسلے میں ناکافی شواہد کی بنا پر کراﺅن پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ختم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی جس پر کیس ختم کر دیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کے مطابق کیس سے متعلق سرفراز مرچنٹ اور محمد انور سے بھی پوچھ گچھ مکمل کر کے ان کے خلاف بھی کیس ختم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ چودھری نثار نے اس حوالے سے اپنا باضابطہ بیان بھی جاری کرینگے۔ واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ لندن میں ایجویر میں واقع الطاف حسین کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں پاﺅنڈز برآمد کیے تھے۔ کیس میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور 100 سے زائد گواہان کا بیان لیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس میں الطاف حسین کو 3 جون 2014ءکو حراست میں بھی لیا تھا جبکہ کیس میں متحدہ بانی کی ضمانت میں 4 مرتبہ توسیع بھی کی گئی تھی۔پولیس نے جنوبی اور شمالی لندن کے نو گھروں کی تلاشی بھی لی، پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں الطاف حسین دیگر افراد یا ان کے گھروں وغیرہ کی کوئی نشاندہی یا ان کے نام نہیں لکھے گئے۔ تاہم قانونی ماہرین کے مطابق بعض اوقات پولیس یہ طریق کار اعتبار کرتی ہے چنانچہ مذکوہ پریس ریلیز میں جوش پر بیان کیے گئے ہیں وہ الطاف حسین پر لگائے گئے منی لانڈرنگ کے چارجز سے متعلق ہی ہیں۔

لندن، کراچی (بیورو رپورٹ‘ این این آئی) حکومت نے منی لانڈرنگ کیس میں حکومت پاکستان نے ذمہ داری پوری نہیں کی۔ سرفراز مرچنٹ نے ذاتی طور پر برطانوی حکومت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ثبوت نہیں ملے تو کیس وہ کیسے چلاتے، مجھے جے آئی ٹی کے سامنے جلدبازی میں پیش کیا گیا۔ حکومت نے برطانیہ کے سامنے معاملہ سنجیدگی سے اٹھایا ہی نہیں ہے بھارتی فنڈنگ کا فاروق ستار سمیت سب کو پتہ ہے۔ جے آئی ٹی کو ثبوت پیش کیے تھے میرا مطالبہ تھا کہ ثبوت اعلیٰ سطح پر پیش کیے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھارتی فنڈنگ کے ثبوت پلیٹ میں رکھ کر دیئے۔ اسکاٹ لینڈ یار نے پیپر پر لکھ کر دیا تھا کہ ایک سیاسی پارٹی را سے پیسے لے رہی ہے حکومت پاکستان نے اپنی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے اس پنڈورا باکس کو کھولا ہی نہیں ہے متحدہ کے بانی کے گھر سے جو لسٹ ملی ہے وہی اسلحہ عزیز آباد سے ملا ہے ذاتی طور پر برطانوی حکومت سے رجوع کروں گا سارا معاملہ ایف آی اے اور پولیس کے حوالے کر دیئے تھے حکومت نٓج بھی بھارتی فنڈنگ کے معاملے کو اٹھا سکتی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو ایم کیو ایم قائد کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں، منی لانڈرنگ کیس ختم ہونے سے انہیں شرمندگی کا سامنا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد اراکین اسمبلی کے استعفے آگئے جو وقت آنے پر منظر عام پر لائے جائیں گے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کا کیس بے بنیاد تھا اس لیے ختم ہوگیا،یہ کیس برطانیہ کے آئین اور قانون کے مطابق چلا اور الطاف حسین سمیت دیگر رہنما بری ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے نامعلوم لوگوں کو متعارف کرایا، لوگوں کو رکن اسمبلی تک بنا دیا، ہمارے خلاف ریاستی آپریشن جاری ہے جس سے وقتی پریشانی ضرور ہے۔ تاہم ہمارے اوپر لگے الزامات آہستہ آہستہ ختم ہو رہے ہیں۔ واسع جلیل نے بتایا کہ الطاف بھائی نے جمعرات کو ایک ویڈیو لیکچر جاری کیا ہے جلد مزید ویڈیو بھی جاری ہوں گی، ایم کیو ایم ایک آئیڈیالوجی ہے، ایم کیو ایم ایک نظریہ ہے جسے آسانی سے ختم کرنے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کچھ نہیں ہے، لوگ الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں اور ان کے ووٹرز ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کسی رکن اسمبلی نے استعفے نہیں دیئے ،یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں۔22 اگست کے بعد جس دباﺅ کا سامنا یہاں موجود لوگوں نے کیا اور کر رہے ہیں لندن والوں کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے۔ فاروق ستار اگر ایم کیو ایم علیحدہ کرنے کا فیصلہ نہ کرتے تو 22 اگست کی رات کوئی گھر ایسا نہ ہوتا جہاں لوگ حملہ نہ کرتے۔ اس شخص کو پکڑا جائے جس نے الطاف حسین کو فاروق ستار کے خلاف اور نعرے لگانے پر اکسایا۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس دن ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کی وزیراعلیٰ سندھ اور پرویز رشید سے ملاقات ہوئی، الطاف حسین کو بتایا کہ فاروق ستار کو اٹھ کر نہیں جانا چاہیے تھا بلکہ پرویز رشید کو کیمپ آنا چاہیے تھا جس نے الطاف حسین کو پاکستان مخالف نعرے لگانے اور پرویز رشید کے معاملے پر بھڑکایا اسے سزاد دینی چاہئے الطاف حسین کو نہیں، لیکن وہ غائب ہے اسے ڈھونڈا جائے۔ انہوں نے اس بات کو مسترد کر دیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں نے استعفے دے دیئے ہیں بلکہ آصف حسنین نے بھی استعفیٰ واپس لے لیا ہے، کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain