تازہ تر ین

چین کے اعلان نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

بیجنگ(خصوصی رپورٹ)5 ملکی برکس سربراہ کانفرنس شروع ہونے سے قبل بھارت کو جھٹکا۔ چین نے وا ضح کیا ہے کہ بھا رت سمیت این پی ٹی پر دستخط نہ کر نے والے دیگر مما لک کی نیو کلیئر سپلا ئرز گرو پ میں شمو لیت سے متعلق ہما رے مﺅ قف میں کو ئی تبد یلی نہیں آ ئی۔ چینی وزارت خا رجہ کے تر جمان گینگ شو آ نگ نے جمعہ کومعمو ل کی پر یس بر یفنگ میں ایک سوال کا جوا ب دیتے ہو ئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ بر کس مما لک کے سر برا ہی اجلاس کی سا ئیڈ لا ئنز پربھا رتی وزیر اعظم نر یندر مو دی اور دیگر رہ نما ﺅں کے ساتھ ملا قا تیں کر یں گے، متعلقہ انتظا مات پر تا حا ل گفت و شنید جا ری ہے جس کے با رے میں معلو مات جلد جا ری کر دی جا ئیں گی،انہوں نے کہا کہ حا لیہ سا لوں میں چین اور بھا رت کے با ہمی تعلقات میں بہتری آ ئی ہے، با ہمی تعلقات کے اہم معاملات مشتر کہ مفا دات کے تحت فروغ پا رہے ہیں جو کہ اختلا فا ت پر غا لب ہیں،ہم امید کر تے ہیں کہ دو نوں اطراف مذاکرات اور گفت و شنید کے ذ ریعے مختلف تنا زا عات پر ٹحوس تبا دلہ خیال کر یں گے اور بہتر یں انتظام کے ساتھ انہیں حل کر نے کی کو شش کی جا ئے گی،دو نوں رہ نما ﺅں کے ما بین طے پا نے وا لے اتفا ق را ئے پر عملد ر آمد کیا جا ئے گا تا کہ تعاون اور را بطہ سا زی کو فرو غ دیا جا سکے بیجنگ (خصوصی رپورٹ) چین نے نیوکلیئر سپلائزر گروپ کی رکنیت کے لیے حمایت کے حوالے سے بھارت کو پھر ٹھینگا دکھاتے ہوئے مولانا مسعود اظہر پر پابندی کے حوالے سے بھی موقف برقرار رکھا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنیگ شوانگ نے بیجنگ میں کہا کہ بعض معاملات پر اختلافات کے باوجود چین اور بھارت کے تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کمیٹی دہشت گردی میں ملوث گروپوں اور افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتی ہے اور وہ پٹھانکوٹ حملے کے تناظر میں اگر بھارت کے حقائق کا جائزہ لے کر 1267 ارکان کے اتفاق رائے سے ہی مسعود اظہر کے حوالے سے کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یو این کمیٹی کے ارکان دہشت گردی میں ملوث افراد اور تنظیموں کی فہرست تیار کرنے کے حوالے سے اختلافات ہیں یہی وجہ ہے کہ چین نے مسعود اظہر کے معاملے کو مسترد کیا ہے جبکہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے حوالے سے بھی چین کا اصولی موقف ہے کہ این ایس جی کی نئی ممبرشپ کے لیے اس کے تمام ارکان کا اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔ دریں اثنا چینی وزارت خارجہ سے منسلک ادارے چائنا انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپریری انٹرنیشنل ریلیشنز کے ڈائریکٹر اور چینی تھنک ٹینک ہوشیشنگ نے کہا ہے کہ خطے میں پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے چین 46 ارب ڈالر کے سی پیک منصوبے پر کام تیز کر سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain