تازہ تر ین

چین کے اعلان سے ”مودی“ کی نیندیں حرام

بیجنگ (آئی این پی)چینی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے مشیر یوو وین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں،چین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور پاکستان کے اندورنی ملکی استحکام اور سلامتی کے تحفظ اور معیشت کو فروغ دینے کی حمایت کرتا ،یہ چینی حکومت کا غیر متزلزل اسٹریٹجک انتخاب ہے،چین اور پاکستان کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اور سلامتی کے مفادات موجود ہیں،عالمی صورت حال میں چاہے کسی بھی قسم کی تبدیلیاں آئیں ۔یہ بات چین پاک دونوں ملکوں کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات سے مطابقت رکھتی ہے جبکہ چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری دوستی اور تعاون کی ایک کامیاب مثال بنے گی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چائنا انسٹیٹیوٹ آف انٹر نیشنل اسٹدیز کے زیراہتمام چین پاک راہداری کی تعمیر کو تیز ی سے آگے بڑھانے ،چین پاک مشترکہ تقدیر کے اشتراک کی تعمیر میں مدد کے موضوع پر چین اور پاکستان کے تھنک ٹینک کا سیمینار بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں چین اور پاکستان کے اہل کاروں اور سکالرز نے مواقع اور چیلنجز ،علاقائی اثرات سمیت دیگر موضوعات پر بحث کی۔ چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ چین پاک دوستی چاروں موسموں کی آزمودہ دوستی ہے اور یہ بدلتے حالت کی مختلف مشکلات کے باوجود ہمیشہ سے بدستور مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما مضبوط دوستی کے حوالے سے بھرپور عزم رکھتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعلیٰ سطحی تبادلے بھی جاری ہیں۔ گذشتہ ستر برسوں میں چین اور پاکستان دوستی کی مضبوط راہ پر آگے بڑھتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا پروگرام ون بیلٹ ون روڈ کے جذبے کا عکاس ہے اور یہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی اور تعاون کی ایک شاندار مثال بھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain