تازہ تر ین

دنیا کے 30با اثر نوجوان ….پاکستانی بھی کامیاب

واشنگٹن( ویب ڈیسک )ٹائم میگزین نے 2016 میں دنیا کے 30 بااثر نوجوانوں کی ایک فہرست جاری کی ہے، جس میں سب سے کم عمر میں نوبیل امن انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسف زئی اور کراچی کے گیمر سمیل حسن نام شامل کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔17 سالہ سمیل حسن گزشتہ سال چین میں ایشن چیمپین شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے جہاں ان کی ٹیم نے 12 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی تھی۔رپورٹس کے مطابق سمیل حسن وہ واحد نوجوان ہے جس نے سب سے کم عمر میں گیم کھیلنے پر بطور انعام 10 لاکھ ڈالر سے زائد حاصل کیے۔یہ نوجوان 2014 میں امریکا منتقل ہوگیا تھا جہاں اس نے اپنی جیتی ہوئی رقم کا کچھ حصہ خرچ کیا، اب اس کے پاس 23 لاکھ ڈالر کے قریب موجود ہیں اور وہ اپنی خاندان کے لیے ایک گھر بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ٹائم میگزین کے مطابق طویل عرصے سے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی 19 سالہ ملالہ یوسف زئی بھی اس فہرست میں شامل ہے، ملالہ کی تنظیم دی ملالہ فنڈ کو تقریباً دنیا بھر سے نامور شخصیات کی امداد حاصل ہے، اس وقت ملالہ عالمی رہنماوں پر زور دے رہی ہیں کہ وہ رواں برس ایک ارب 40 کروڑ ڈالر نوجوان مہاجرین کی تعلیم کے لیے مختص کریں۔واضح رہے کہ 2012 میں سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نامعلوم افراد نے نجی سکول کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں ملالہ یوسف زئی زخمی ہوگئی تھیں، اس وقت ملالہ کی عمر 11 سال تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain