تازہ تر ین

آرمی چیف کا بحیثیت” قوم“ دنیا کے نام اہم پیغام

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل پر عزم نوجوان اور تعلیم ہی محفوظ بنا سکتے ہیں۔ تمام ممالک دہشتگردی کے خلاف ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیر ستان کا دورہ کیا ہے،انہوں نے کیڈٹ کالج سپن کئی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا میں بنایا گیا سپن کئی کیڈٹ کالج بہترین درسگاہ ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے،قبائلی نوجوانوں کا معیار زندگی بہتر سے بہتر بنایا جائے گا،کالج کی تعمیروترقی اور دیگر منصوبوں میں یو اے ای کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر امن کو مستحکم کرسکتے ہیں،ملک کا مستقبل پر عزم نوجوان اور تعلیم ہی محفوظ بنا سکتے ہیں،پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف ہمارے کردار کو تسلیم کرتی ہے،تمام ممالک دہشت گردی کے خلاف ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں، آرمی چیف نے کالج کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا ،زیر تعلیم بچوں سے سوالات بھی کیے اور ان کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ مین پاک فوج نے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردوں کی لہر کو نہ صرف موڑ دیا بلکہ دہشت گردوں اور دنیا پر وضح کردیا کہ بحثیت قوم ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ،کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمن ،جی او سی نائن ڈیو وانا میجرجنرل خالد جاوید،یو اے ای کی حکومتی نمائندوں ،جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک بھی موجود تھے۔تقریب میں محسود اور برکی قبائل کے درجنوں سرکردہ عمائدین نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ۔کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیڈٹ کالج کے احاطے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج نے پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔اور دہشت گردی کی لہر کا نہ صرف رخ موڑ دیا بلکہ ہم نے بحثیت قوم دہشت گردوں اور دنیا پر واضح کردیا کہ ہمارا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوںنے کہا کہ یو اے ای کی لیڈر شپ نے ا س علاقے میں سڑکوں ،صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی پر بہت سے فنڈز خرچ کئے ہیں۔جس کے ہم ممنون ہیں۔جنرل راحیل شریف نے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی فیز ٹو پر کل سے کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔انھوں نے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی تعلیم معیار کی تعریف کی اور کہا کہ کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کے تعلیم کے معیار کو دیکھ کردلی خوشی ہوئی ہے۔انھوں نے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کے پروفیسروں او ر دیگر سٹاف کی محنت کی بھی تعریف کی۔تقریب کے اختتام پر جنرل راحیل شریف نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ ٹی پارٹی میں شرکت کی۔قبائلی عمائدین جنرل راحیل شریف کو اپنے درمیان میں دیکھ کر بہت خوش ہوئے ۔ان کے ساتھ علاقے کے مسائل اور ترقی پر نہایت خوشگوار موڈ میں گفتگو کی۔ملک مسعود عبدلائی اورملک حاجی محمد اور دیگر نے جنرل راحیل شریف کی توجہ مکین ،پش زیارت شوال روڈ کی توسیع وپختگی کا مطالبہ کیا ۔جبکہ برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفان الدین برکی نے جنرل راحیل شریف کو کانی گرام ،کڑمہ ٹو کوٹکئی روڈ کی توسیع وپختگی کا مطالبہ کیا۔یہ پہلا موقع تھا کہ قبائلی عمائدین نے جنرل راحیل شریف کو علاقے کی ترقی اور خصوصا سڑکوں کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔قبائلی عمائدین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ فاٹا کے ایک کروڑ قبائل کا مطالبہ ہے کہ جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ نہ لیں۔قبائلی عمائدین نے کہا کہ فاٹا کے ایک کروڑ قبائل پاک فوج کے ساتھ ہیں اگر کسی بیرونی قوت نے پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھا تو فاٹا کے قبائل ان کی انکھیں نکال دینگے۔اس سے قبل جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی نئی عمارت کے افتتاح کرنے ائے تو انھوں نے محسود اور برکی قبائل سے تعلق رکھنے والے درجنوں سرکردہ قبائلی عمائدین کے ساتھ ایک ایک ہوکر مصافحہ کیا ۔ جنرل راحیل شریف کے مصافحہ سے قبائلی عمائدین بہت خوش ہوئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain