تازہ تر ین

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

ابو ظہبی ( ویب ڈیسک )  تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز بنا لئے۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔قبل ازیں ٹاس جیت کر کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پنک بال سے کھیلتے وقت غیر یقینی صورت حال کا سامنا تھا کیونکہ آپ کو نہیں پتا کہ بال کب سوئنگ ہو جائے لیکن سرخ بال سے کھیلنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، بابر اعظم کی جگہ یونس خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ راحت علی اور ذوالفقار بابر کو موقع دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ وکٹ خشک ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن سرخ بال سے گیند کرانے میں آسانی ہوگی۔پاکستان کے 43 پر 2 آوٹ ہو گءے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain