تازہ تر ین

دھرنا ہو گا یا نہیں …. حکومت کا آخری فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 2 نومبر 2016 کے اسلام آباد میں دھرنا ۔2 کو روکنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد کو کھلا رکھنے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مل کر دھرنے کو روکنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ اسلام آباد میں رینجرز اور پنجاب ریزرو کی 5 ہزار نفری طلب کر لی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے اسلام آباد میں رینجرز پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور کنٹینرز کیلئے 46 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔لاہور (خصوصی رپورٹ)حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے کریک ڈاون کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں وزیر قانون پنجاب، و دیگر سنیئر حکام نے شرکت کی جس میں سپیشل برانچ کی طرف سے پی ٹی آئی کے ہر ضلع میں سرگرم لیڈروں اور کارکنوں کی فہرستوں پر تبادلہ خیال ہوا تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ احتجاج سے ایک دو روز قبل فہرست اے اور فہرست بی میں شامل افراد کو نظر بند اور مختلف کیسوں میں پکڑا جائے گا۔ تمام اہم اضلاع کی پولیس کو اپنے شہروں میں اس کے نتیجہ میں ہونے والے احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ اجلاس میں کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مختلف بڑے شہروں سے باہر جانے والے راستوں کو بند کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اہم لیڈروں اور ورکرز کی فہرستیں سپیشل برانچ کی طرف سے ترتیب دی گئی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain