تازہ تر ین

بھارت کی 11گھنٹے سے گولہ باری جاری, دشمن کو منہ توڑ جواب

سیالکوٹ، شکرگڑھ، تتہ پانی (نمائندگان خبریں) بھارتی فوسز کی جانب سے شکرگڑھ سیکٹر پر ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال شدید گولہ باری اور فائرنگ، جنگی طرز کی ظالمانہ کارروائی میں درجنوں دیہات میں شہری آبادی کو مارٹر شیلز،گولہ باری سے نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون جاں بحق،عورتوں،بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ کا خطرہ ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، امدادی کارروائیوں میں مشکلات۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکرگڑھ سیکٹر میں سرحدی دیہات ابیال ڈوگر، کرول،ننگل،سکھو چک،بڑا بھائی مسرور،چک بیکا،ٹمبر چک،ڈیرہ کنگراں،سنگراں،سکمال،نورنگ آباد، بھوجپور، چک نارہ،چک جھیمل، بھوپال پور ،چک امرو سمیت ورکنگ باﺅنڈری پر مختلف دیہات میں آباد شہری آبادی،رہائشی مکانات اور مال مویشیوں کو ہیوی مشین گنوں،مارٹر شیل اور توپ کے گولوںسے نشانہ بناتے ہوئے ظلم کی نئی تاریخ رقم کر دی،بھارتی گولہ باری کے نتیجہ میں موضع کرول کی رہائشی نسیم بی بی جاں بحق جبکہ موضع سنگراں کا رہائشی محمد جاوید کے مارٹر گولہ لگنے سے اسکی ٹانگ اور بازو جسم سے الگ ہو گیا،ابیال ڈوگر میں منظور احمد،نیک عالم اور چاند،سکھو چک میں منیر احمد اور ریحانہ بی بی،چک بیکا میں عدنان سردار شدید زخمی ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سے شدید زخمیوں کو نارووال ،سیالکوٹ اور لاہور کے ہسپتالوں میں بھیجا گیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے باہر ہزاروں افراد جمع،زخمیوں کوخون کے عطیات دینے کےلئے درجنوں شہری اسپتال پہنچ گئے ، جبکہ بھارتی فائرنگ اور گولہ بھاری نازک صورتحال کے پیش نظرضلع انتظامیہ نے متاثرین فائرنگ کی امداد،زخمیوں کی منتقلی اور دیگر امدادی کاروائیوں کے لئے تین مقامات چک امرو،اڈہ ڈوگر ،چھمال پر ایمبولینس سینٹر ،ٹرانسپورٹ سینٹر قائم کر دئے جبکہ تمام سرکاری عمارتوں کو نقل مکانی کرنے والے متاثرین کےلئے کھول دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر، معراجکے سیکٹر، ہرپال سیکٹر، بجوات سیکٹر ، سجیت گڑھ کے سرحدی گاو¿ں میں بھارتی فورسز کی جانب سے بارڈر قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ بھارتی سکیورٹی فورسز جب بھی پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کرتی ہے تو پاک رینجرز کے جوان اس کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں جس سے دشمن کی نہ صرف گنیں خاموش ہوتی ہیں بلکہ وہ اپنے مورچے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ پنجاب رینجرز کے شےر جوانوں کا منہ توڑ جواب دینے سے دشمن کی کئی چوکیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں جو اب ویران نظر آرہی ہیں اور بزدل دشمن چوکیوں چھوڑ کرراہ فرار اختےار کر چکا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ورکنگ باﺅنڈری پر چپراڑ سیکٹر کے علاقہ ہار پر آباد میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ 11 گھنٹے جاری رہی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی جارحیت اور بلااشتعال فائرنگ کا پاکستان رینجرز کا بھرپور جواب دیا جبکہ پاکستانی جوابی فائرنگ سے دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور دشمن کی صفوں میں خاموشی چھا گئی جبکہ پاکستانی رینجرز نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جبکہ تتہ پانی گوئی، درہ شیرخان اور بٹل سیکٹرز کے سویلین علاقوں پر بھارتی افواج کی بلاشتعال شدید گولہ باری،ایک شخص شہید،بچے اور عورت سمیت تین افراد شدید زخمی، متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گے۔ آخری اطلاعات تک بھارتی افواج کی گولہ باری جاری،پاک فوج کی جوابی کارروائی۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعرات کی شام تتہ پانی گوئی،درہ شیرخان اور بٹل سیکٹرز کے سویلین آبادی کے علاقوں پر بلااشتعال شدید گولہ باری کا سلسلہ شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں برموچ کا رہائشی احمد دین ولد نور محمد شہید ہو گیا۔ رڈ کٹھار گوئی میں ایک مکان پر گولہ گرنے سے ایک عورت روبینہ زوجہ عابد حسین ،اُسکا چھوٹا بچہ نازش عابد اور ایک اور شخص لال حسین عرف لالی شدید زخمی ہوئے جبکہ متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا، لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔ آخری اطلاعات تک بھارتی افواج کی جانب سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر پاک فوج کی جانب سے بھی مو¿ثر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔ جبکہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے چار افراد زخمی ، درجنوں مویشی ہلاک اور سینکڑوں زخمی،سینکڑوں مکانات ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سرحدی علاقوں کے مکین اپنے مویشیوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنے لگے،پنجاب رینجرز کا دشمن کو بھرپور جواب،تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ، گولہ باری اور مارٹر گولوں کے باعث طاہر جوئےاں کے رہائشی27سالہ طارق اقبال ، 16سالہ ارباب علی ، 55سالہ اسلم اور 15سالہ وسیم شامل ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ سیالکوٹ کے درجنوں علاقوں کندن پور، ٹھٹھی مہندروال ، چپراڑ ، پھوکلیان ، سجیت گڑھ ہرپال ، معراجکے و دیگر درجنوں علاقوں میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک درجنوں مویشی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں مویشی زخمی ہو چکے ہیںبھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگ اپنے پالتو جانوروں کو لے کر نقل مکانی کر رہے ہیں۔سرحدی علاقوں میں پالتو جانورکی نعشیں بکھری پڑی ہوئی ہیں۔تاہم پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے ۔ دریں اثناءڈائرےکٹر جنرل پاکستان رےنجرز پنجاب مےجر جنرل عمر فاروق برکی نے ورکنگ باﺅنڈری سےالکوٹ سےکٹر کا دورہ کےا ۔انہوں نے اگلے ونگزپر تعےنات رےنجرز جوانوں اور کمانڈروں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب رےنجرز وطن عزےز کے دفاع کا مقدس فرےضہ ہر قےمت پر انجام دے گی اور کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی©۔ مےجر جنرل عمر فاروق برکی کے پہنچنے پر سےکٹر کمانڈر چناب رےنجرز بریگیڈئر امجد حسےن نے ان کا استقبال کےا۔اس موقع پر سےکٹر کمانڈر نے ورکنگ باو¿نڈری کی تازہ ترین آپریشنل صورتِ حال او ربلا اشتعال بھارتی شیلنگ کا جواب دینے کے لئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل نے جوانوں کے بلند عزم و حوصلہ اورآپریشنل و پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔ انھوں نے سیکٹراور ونگ کمانڈروںکو بھارتی شیلنگ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔ کوٹلی میں بھارتی گولہ باری سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی جبکہ دو شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے آج شام کو جندروٹ اور نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج کے بھرپور جواب سے بھارتی افواج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain