تازہ تر ین

عمران خان کی ڈنڈا بردار فورس پہنچ گئی

پشاور(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے 2نومبر کے دھرنے کیلئے ڈنڈا بردار عمران خان فورس تیار کرلیا ہے جو جلوس کیساتھ روانہ ہوگا، ہلمٹ پہنے عمران خان فورس کے ان کارکنوں کے ہاتھوں میں غلیلے بھی ہوں گی جو پولیس سے کارکنوں کو بچائیں گے، پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے 2نومبر کے اسلام آباد دھرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، پشاور سے کارکنوں کے قافلے 2 نومبر کو علی الصبح روانہ ہوںگے جن کی قیادت تحریک انصاف کے صوبائی وزرا، معاونین، مشیر ، پارلیمانی سیکرٹری، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ مرکزی اور صوبائی قائدین کریں گے، اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی فضل الہٰی نے کہا ہے کہ انہوں نے500 ڈنڈا بردار کارکنوں پر مشتمل عمران خان فورس تیار کرلیا ہے ہلمٹ پہنے عمران خان فورس کے کارکن پشاور کے جلوس کے ساتھ روانہ ہوں گے جن کے ہاتھوں میں غلیلے بھی ہوںگی جبکہ پولیس کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں عمران خان فورس کے اہلکار کارکنوں کو چھڑائیں گے، انہوں نے کہاکہ خیر پختونخوا سے جانے والے قافلے اٹک پر پہنچیں گے، دھرنے میں شرکت کےلئے جانے والے کارکنوں کے پاس کھانے پینے کے سامان کے علاوہ برتن اور سردی سے بچنے کیلئے چادریں بھی ہوں گی جبکہ عمران خان فورس کے اہلکار خصوصی یونیفارم میں ملبوس ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain