تازہ تر ین

صوابی انٹر چینج میدان جنگ بن گیا

صوابی (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا سے آنے والے کپتان کے کھلاڑی اسلام آباد میچ کھیلنے کے لئے جار رہے تھے لیکن حکومت یہ میچ کھیلنے کیلئے راضی نظر نہیں آتی ،لگتا یو ں ہے کہ کپتان کے اعلان 2نومبر کو اسلام آباد بند ہو گا وہ ہوتا نظر آرہا ہے یوں کہا جائے جو کام عمران نے کرنا تھا وہ حکومت نے خود ہی کر دیا اور اسلام آباد آنے جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ،کرینوں اور گاڑیوں کی لمبی قطار کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ صوابی انٹر چینج پر پہنچا تو سامنے پولیس موجود تھی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ شروع کر دی۔ شیلنگ ہوتے ہی کارکنوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ شیلنگ سے درجنوں کارکنوں کی حالت خراب ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے جھاڑیوں میں آگ لگا دی اور مورچہ بند ہو کر پولیس پر پتھراو¿ شروع کر دیا۔ کارکنوں نے پتھراو¿ کیلئے غلیل کا استعمال بھی کیا۔ دوسری جانب پولیس کی شیلنگ اور ہنگامہ ا?رائی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا گاڑی میں محصور ہو کر رہ گئے۔ اس دوران مظاہرے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی جاری رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain