تازہ تر ین

عمران خان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: چوہدری نثار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد کو بند ہونے سے بچایا ۔تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن کی نہیں جیت عوام کی ہوئی ہے ۔پولیس نے اپنا فعال کردار ادا کیا۔وفاقی دارالحکومت میدان جنگ بننے سے بچایا۔وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے اداروں کو بچائیں ۔خیبر پختونخوا کے عوام کا شکر ادا کرتا ہوں اور جو تکلیف پہنچی ہے اس پر معزرت خواہ ہوں ۔کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان صاحب الزامات سے کوئی فیصلہ نہیں ہوتا۔حالات کچھ ٹھیک ہوجائیں تو چھٹی پر جاﺅں گا ۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ پچھلے چند دن سیاسی طور پر کافی تلخ رہے جب کہ عمران خان کا دھرنا موخر کرنے کا فیصلہ کسی کی جیت یا ہار نہیں ہے بلکہ یہ صرف پاکستان، ہمارے بچوں کے مستقبل، اداروں کی اہمیت اور ان پر اعتماد کی جیت ہوئی جس کا ہمیں اعتراف کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت امن، قانون، اداروں پر اعتماد اور جمہوریت میں ہے اس لیے عمران خان نے جو بھی کہا ذاتی طور پر اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، سیاسی مخالفت جب سیاسی دشمنی کا روپ لینے لگے اور اس کا بوجھ عوام پر گرنے لگے تو وہ عوام دشمنی کے زمرے میں آتا ہے لہذا حکومتی ترجمان ہونے کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنے پر ان کا شکریہ اور معذرت چاہتا ہوں۔عمران خان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔میرا ضمیر مطمئن ہے ۔اگر کوئی آپ کے گھر پر قبضہ کرنے آئے تو کیا کرینگے؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain