تازہ تر ین

حساس اداروں کا بڑا آپریشن, اہم انکشافات, 13دہشتگرد ہلاک

گوادر، شیخوپورہ (بیورو رپورٹ، نمائندہ خبریں) بلوچستان کے ضلع گوادر میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے دشت میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ایف سی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دریں اثناءشیخوپورہ میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے مبینہ پولیس مقابلے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 9دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ چار سے پانچ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیرو کی ملیاں کے علاقہ میں کارروائی کی گئی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ چار سے پانچ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے6 کلو دھماکہ خیز مواد،5 کلاشنکوف،5 پستول اوربڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ کارروائی شیخوپورہ کے علاقے کھیروکی مالیاں میں کی گئی جہاں سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 13 یا 14 شدت پسند موجود تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ شدت پسند لاہور اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، دفاتر اور اہم حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور اس کو چاروں اطراف سے گھیر کر انھیں ہتھیار پھینک کر خود کو حوالے کرنے کا کہا۔ تاہم انھوں نے پولیس کی چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کردی۔ترجمان کے مطابق جب فائرنگ کا سلسلہ تھما تو جائے وقوعہ سے شدت پسندوں کی نو لاشیں ملیں۔سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کا دعوی ہے کہ تمام شدت پسند اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ چار یا پانچ دیگر شدت پسند رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقعے سے فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق مارے جانے والے شدت پسندوں کے قبضے سے چار کلاشنکوف، پانچ پستول، چھ کلوگرام دھماکہ خیز مواد اور چھ موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دیگر شدت پسندوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔خیال رہے کہ نومبر کے مہینے میں پنجاب میں سی ٹی ڈی کی یہ پہلی کارروائی ہے جبکہ اکتوبر میں سی ٹی ڈی نے پنجاب کے اضلاع خانیوال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، اور ڈیرہ غازی خان میں اسی طرح کی پانچ بڑی کارروائیوں میں مبینہ طور پر القاعدہ، دولت اسلامیہ اور تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 26 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain