تازہ تر ین

2017 میں آئی فون بڑی سکرین کیساتھ پیش ہوگا!

لاہور(خصوصی رپورٹ) ایپل کے نئے آئی فون سیون کو ابھی تقریبا دو ماہ ہی ہوئے ہیں مگر امریکی کمپنی نے نئی ڈیوائس کی تیاری بھی شروع کردی ہے ۔ 2017 میں آئی فون کو 10 سال مکمل ہونے پر آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کرایا جائیگا مگر ایپل نے اسکی تیاری ابھی سے شروع کردی ہے ۔ایپل کو پرزہ جات فراہم کرنیوالے اداروں کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2017 میں آئی فون پہلے سے بڑی اور ایج لیس سکرین کیساتھ متعارف ہوسکتا ہے ۔رپورٹس کے مطابق آئی فون 8 کا ڈیزائن ابھی طے تو نہیں ہوسکا مگر ایسا مانا جارہا ہے کہ وہ ایج لیس ہوگا ،درحقیقت دونوں فونز کا سائز تو آئی فون سیون جتنا ہوگا مگر ایج لیس بارڈر کی وجہ سے سکرین بڑی ہوجائیگی۔اسی طرح آئی فون پلس میں او ایل ای ڈی سکرین ہوسکتی ہے جس میں پہلے سے بہتر کلر ہونگے ۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایپل فورس ٹچ فیچر تبدیل ہوکر فلم بیسڈ سلوشن کی شکل اختیار کرلے گا تاکہ بڑی سکرینز کا استعمال آسان ہوسکے ۔ آئی فون کے 10 ویں ماڈل میں ایپل کی جانب سے کئی تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ جن میں گلاس کیسنگ، وائرلیس چارجنگ اور دیگر کے بارے میں افواہیں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain