تازہ تر ین

ماڈل قتل …. ملزم بیرون ملک فرار ….

لاہور(خصوصی رپورٹ) گلبرگ کے علاقہ میں وحشیا نہ تشدد کرکے نوجوان کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان معروف اداکارہ دیدار کا خاوند حمزہ بھٹی اور جمعیت علما پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر کا بیٹا محمود زوار مبینہ طور پر ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں جبکہ اداکارہ دیدار نے ا پنے خاوند کو بچانے کے لئے مدعی پارٹی سے صلح کرنے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے حمزہ بھٹی کے بڑے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ محمود زوار کی گرفتاری کے لئے ابھی کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کے روز حمزہ بھٹی اور قاری زوار بہادر کا بیٹا محمود زوار گاڑی جو حمزہ بھٹی کی تھی اس پر کلمہ چوک آئے تو ان کی ایک دوسری گاڑی پر سوار نوجوان سے تکرار ہوئی جس پر دونوں نے گاڑیاں ایک دوسرے کے پیچھے لگا دیں۔ اس دوران چوک فردوس مارکیٹ کے پاس آ کر حمزہ بھٹی اور محمود زوار نے گاڑی روکی اور دوسری گاڑی میں سوار نوجوانوں کو اتار کر اس کی پٹائی شروع کر دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی معلوم ہے کہ حمزہ بھٹی نے مقتول حسن کو گردن سے پکڑ کر اس کا سر بار بار اپنی کار کی بونٹ پر مارا جس سے اس کے سر میں خون رسنا شروع ہو گیا۔جس کے بعد حسن کی موت واقع ہو گئی، بعدازاں حمزہ بھٹی اور محمود زوار فرار ہو گئے تاہم مقتول حسن کے دوستوں نے گاڑی کا نمبر دیکھ لیا لیکن ایک نمبر مس ہو گیا جس پر پولیس نے جو نمبرز یاد تھے ان نمبرز کی تمام مرسٹڈیز دیکھ لیں تو مطلوبہ مرسٹڈیز سلمان نامی شخص کی نکلی جس پر معلوم ہوا کہ اب یہ گاڑی حمزہ بھٹی کے استعمال میں ہے تاہم پولیس نے گاڑی کی نشاندہی کے بعد ملزمان کو ضمنی میں نامزد کرنے میں تاخیر کر دی جس پر جیسے ہی ایف آئی آر میں حمزہ بھٹی نامزد ہوا وہ فوری ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔بعد ازاں جیسے ہی محمود زوار کو نامزد کیا گیا تو وہ بھی ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain