تازہ تر ین

ممتازعالم دین کی تنظیم پر پابندی ، ویب سائٹ بند …. کشیدگی کا خطرہ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامی ریسرچ فاونڈیشن پر پابندی کے بعد ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی ، تنظیم کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پابندی کیلئے این ائی اے امریکی حکام سے رابطہ بھی کرے گی۔ ذاکر نائیک کےخلاف بھارتی حکومت کا کریک ڈاون جاری ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسلامی ریسرچ فاونڈیشن تنظیم پر پابندی کے بعد ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی گئی ہے۔ بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ذاکر نائیک کےخلاف انٹر پول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی لینے کی کوشش کرے گی۔ اگر ذاکر نائیک مقدمے کا سامنا کرنے بھارت نہیں آتے تو این آئی اے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرے گی،جس کے بعد ذاکر نائیک کو بھارت لانے کیلئے انٹر پول کے ذریعے سعودی حکومت پر دباو ڈالا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain