تازہ تر ین

نیا آرمی چیف کون ؟….پانچواں بڑا نام بھی لسٹ میں شامل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، ہمارا ایک جوان شہید ہوتا ہے تو ہم ان کے 3مارتے ہیں لیکن ہم سویلین آبادی پرفائرنگ نہیں کرتے ، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ ہر معاملے پر مذاکرات کریں گے اگر مسئلہ کشمیربھی ایجنڈے میں شامل ہو۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہر معاملے پر مذاکرات کے لئے تیار ہے بشرطیکہ ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہو۔دوسر ی طرف خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے آرمی چیف کے لیے چار نہیں پانچ سینئیر ترین جنرلوں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ پانچویں نمبر موجود کور کمانڈر گوجرانوالا بھی اب اس دوڑ میں شامل ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ حتمی فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف وطن واپسی پر کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق اس وقت کور کمانڈ گوجرانوالا ہیں۔ ان کا تعلق انفنٹری ریجمنٹ اور 64 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوی لوشن بھی رہے۔ اس سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام ہی نئے سپہ سالار کے لیے زیر غور تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain