تازہ تر ین

حیرت انگیز ایجادٹی وی، لیپ ٹاپ اور سمارٹ فونز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

نیویارک(خصوصی رپورٹ)ٹی وی، لیپ ٹاپ اور سمارٹ فونز پر ویڈیوز دیکھنے کا زمانہ اب قصہ پارینہ بننے جا رہا ہے کیونکہ سونی نے ایسے لینز تیار کر ڈالے ہیں جو کوئی بھی ویڈیو ریکارڈ کرنے اور بعدازاں اسے چلانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پہلے تو لینز نظرکی حفاظت و دیگر مقاصد کے لیے آنکھوں میں لگائے جاتے تھے تاہم اب سونی نے انہیں حیران کن طور پر ٹی وی سکرین کا متبادل بنا دیا ہے ۔ ان میں ویڈیو محفوظ کرنے اور چلانے کے علاوہ آٹوفوکس ایکسپوژر ایڈجسٹمنٹ اور زومنگ کی صلاحیت بھی موجود ہے ۔رپورٹ کے مطابق سونی نے گزشتہ سال ان لینز کی سندِ حق ایجاد حاصل کی تھی اور اب اس کا ابتدائی کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے ۔ کمپنی کی طرف سے ان لینز کے کمالات کے عملی مظاہرے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ لینز آنکھوں میں رہتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرتے اور پھر اس شخص کو دکھاتے ہیں۔ اب تک اس ویڈیو کو ساڑھے 5کروڑ صارفین دیکھ چکے ہیں اور 7لاکھ 58ہزار شیئر کر چکے ہیں۔

اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain