تازہ تر ین

اچانک دورہ, غیر حاضر ڈاکٹرز،عملے کیخلاف کاروائی شروع

لاہور( اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے اور اسے ایک متحرک اور فعال ادارہ بنانے کیلئے اینٹی کرپشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی ہے جو مکمل طور پر خودمختار اور آزاد ہوگی۔ اینٹی کرپشن ایجنسی کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو صوبائی سطح پر اینٹی کرپشن قوانین بنانے کے حوالے سے بھی فوری اقدامات کرے گی۔ ایجنسی کے تنظیمی ڈھانچے کیلئے دنیا کے بہترین ماڈل سے استفادہ کیا جائے گا اور اس ضمن میں بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہمارے تمام بڑے ترقیاتی منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا،جس میںٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز ، سفارشات اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بہترین ٹریفک مینجمنٹ سسٹم مہذب معاشروں کی پہچان ہوتا ہے ، لاہور سمےت پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے موثر اور جامع اصلاحات لائی جا رہی ہیںاوراس ضمن مےں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک مینجمنٹ کو بہترکےاجائے گا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک کے بہا¶، مینجمنٹ اور دیگر امور کو مانیٹرکیا جائے گا -انہوںنے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری سے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اور انہےں ےہ ذمہ داری ادا کرنا ہے ۔اربوں روپے کی لاگت سے روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر کیا گیا ہے اور اب ٹریفک مینجمنٹ میں بھی بہتری آنی چاہیے تاکہ شہرےوں کو ٹرےفک سے پےدا ہونے والے مسائل سے نجات مل سکے-وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کےلئے سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں آئندہ چند روز میں حتمی پلان پیش کیا جائے۔وزےراعلیٰ نے ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کے حوالے سے 100 ملین روپے کے فنڈ کے قیام کی منظوری دےتے ہوئے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے حوالے سے کسی قسم کے اقدامات اٹھانے کےلئے سمری بھجوانے کی ضرورت نہیںاوراس ضمن مےں سٹیئرنگ کمیٹی خودفیصلے کر کے اقدامات اٹھائے- انہوںنے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ میں ٹریفک ایجوکیشن کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے اورٹریفک ایجوکیشن کو نصاب کا حصہ بنانے کےلئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں ۔عوام کو ٹریفک کے بہا¶ اور ٹریفک کی صورتحال سے ذرائع ابلاغ کے ذریعے آگاہی دینے کا موثر نظام بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد دی ہے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اپنے تہنیتی پیغام میں نئے آرمی چیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دنیا کی بہترین اور بہادر فوج کی کمان کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بغیر پروگرام اور بغیر کسی پیشگی اطلاع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کا اچانک دورہ کیا، وزیر اعلیٰ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے اور وہاں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، وزیر اعلیٰ نے ایم ایس کا آفس ہسپتال سے دور قائم کرنے پر انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ہسپتال سے دور ایم ایس آفس کے قیام پر شدید برہمی کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ مریضوں کو آواز آپ کے کانوں تک نہ پہنچ پائے اور کوئی مریض اپنے مسلے کے حل کیلئے آپ سے رابطہ نہ کرسکے، یہ کسی طور پربھی درست نہیں، جب تک ڈاکٹر بہترین انسانی رویے نہیںاپنائیں گے، صحت کے شعبہ میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے، میں یہ عذر ماننے کو ہرگز تیار نہیں کہ تعمیر و مرمت کے باعث ایم ایس آفس کو شفٹ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ نے ایم ایس آفس کو فوری طور پر ہسپتال کے اندر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس آفس کے دور ہونے کا کوئی جواز نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain