تازہ تر ین

طاقت کا سرچشمہ عوام۔۔۔

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کہاہے کہ “جمہوریت ہماری سیاست ہے” اور “طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں” لوگوں کے شعور میں سرایت کر چکے ہیں اور عوام کو کبھی بھی یہ اصول نہیں بھولنے چاہئیں، حکمرانوں کی قابلیت میں کمی، سیاسی سپیس غیرمنتخب عناصر کی جانب سے پُر کیا جاتا رہا ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کا اصول تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ نہایت خوشی کی بات ہے کہ ہم یہ یوم تاسیس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں منا رہے ہیں اور یہ دن خوشی کا دن ہونے کے ساتھ ساتھ یہ تقاضا بھی کرتاہے کہ ہم خود کو منظم کریں، اپنے کاموں پر نظرثانی کریں اور پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ آزادانہ تبادلہ خیال کریں۔ سابق صدر نے کہا کہ وہ اس موقع پر تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کارکنوں کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اب پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے جمہوری جدوجہد کی قیادت کریں تاکہ عوام کی جمہوری خواہشات پوری ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پارٹی کے اصولوں کی یاددہانی ضروری ہے۔ پارٹی کے دو اصول کہ “جمہوریت ہماری سیاست ہے” اور “طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں” لوگوں کے شعور میں سرایت کر چکے ہیں اور عوام کو کبھی بھی یہ اصول نہیں بھولنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اصولوں اور پارٹی مشن کے لئے پارٹی کے دو سربراہان اور ان گنت کارکن اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں تاہم حکمرانوں کی قابلیت میں کمی، سیاسی سپیس غیرمنتخب عناصر کی جانب سے پُر کیا جاتا رہا ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کا اصول تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اور سیاسی سپیس منتخب نمائندوں سے غیرمنتخب نمائندوں کو منتقل کرنے کا عمل ایک بگاڑ ہے جسے ہر صورت میں اچھی کارکردگی، اچھی ساکھ اور عوام کے مسائل حل کرکے درست کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ہم پارٹی کے ان تمام لیڈران اورکارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے تاریخی جدوجہد میں عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات تاریخ کے ریکارڈ میں شامل ہے اور باعث شرم ہے کہ جب یہ سیاسی کارکن جمہوری اصولوں کے لئے مصیبتیں اور مصائب برداشت کررہے تھے تو کچھ ریاستی اداروں کے اندر لوگ ڈکٹیٹروں کا ساتھ دے رہے تھے اور ان کی وفاداری کا حلف اٹھا رہے تھے اور انہیں جواز فراہم کر رہے تھے۔ یہ بات ہمارے کارکنوں کی قربانیوں کو عظیم تر بناتی ہے۔ پارٹی ان تمام پرخلوص، پرعزم اور بہادر ورکروں کو سلام پیش کرتی ہے کہ انہوں نے ایک عظیم مقصد کے لئے بڑی قربانیاں دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain