تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات, اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے + ایجوکیشن رپورٹر) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف سے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور صوبوں کے مابین تعلقات کو مزےد فروغ دےنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے بین الصوبائی ہم آہنگی کومزےد فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ”ہم“ کی روش پر چلنا ہوگا۔ ذاتی انا اور ”میں“ کی روش نے ملک وقوم کا بے پناہ نقصان کےا ہے لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی خوشحالی اور استحکام کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چار اکائیوں کےساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر مشتمل ہے اور ملک تبھی ترقی کرے گا جب چاروں اکائیاں ترقی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور وطن عزیز کو مل کر سنوارنا ہے اور قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی فضا کو مل کر فروغ دینا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ سندھ مےں بسنے والے ہمارے بھائی ہےں ۔ پنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی پروگراموں میںسندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو بھی شامل کیا ہے جس سے قومی ےکجہتی اور ےگانگت کے ساتھ بھائی چارے کو فروغ مل رہا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجا ب نے کہا کہ ہم سب نے اتحاد و اتفاق کے راستے پر چلتے ہوئے پاکستان کو مضبوط بنانا ہے اور اس مقصد کے حصول کےلئے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر قومی مفادات کو ترجےح دےنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان کے چاروں صوبے اور وفاقی حکومت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، بلاشبہ اجتماعی بصیرت سے کئے گئے فیصلے اور مشترکہ کاوشیں رنگ لائیں گی اور انشاءاللہ پاکستان امن و سلامتی کا گہوارہ بنے گا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں گلدستہ بھی دیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سندھ کے وزیراعلیٰ کو ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔ سید مراد علی شاہ نے پرخلوص میزبانی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور اس جدید نظام کے ذریعے ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں بہت بہتری آئے گی۔ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لگانے کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہوگا۔وزےراعلیٰ نے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جامع سفارشات جلد پیش کی جائیں۔وہ آج یہاں ہیلتھ کئیر سیکٹر کے کورین ماہرین کی جانب سے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے بارے میں بریفنگ دینے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں اور صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں اور اسی جذبے سے ہم طبی شعبے کی بہتری کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ دکھی انسانیت کے زخموںپر مرہم رکھنے کیلئے جس قدر وسائل بھی درکار ہوں گے مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کئیر سسٹم کے حوالے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اجلاس میں کورین ماہرین نے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے بارے میں تفصےلی بریفنگ دی۔صوبائی وزراءخواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملکی مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی مخلصانہ کاوشیں رنگ لا رہی ہیں او رملک تیزی سے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔انہو ںنے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان سمیت خطے کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم منصوبہ ہے جس کے ثمرات سے پورا پاکستان مستفید ہوگااورمختلف ممالک کی سی پیک میں دلچسپی خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مظفرگڑھ کے پسماندہ گاﺅں سے تعلق رکھنے والے پوزیشن ہولڈر نابینا طالب علم عامر شہزاد اور اس کے خاندان کیلئے 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے نابینا طالب علم عامر شہزاد کی قابلیت،محنت اورذہانت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عامر شہزاد کے تمام تعلیمی اخراجات بھی اس کے علاوہ خود برداشت کرے گی جبکہ10لاکھ روپے کی مالی امداد عامر شہزاد اوراس کے خاندان کی دےکھ بھال کےلئے ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain