تازہ تر ین

بھارت کےخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا ہدف

میلبورن (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے جارح مزاج آل راﺅنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا ہدف ہے، موقع ملا تو کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم میں اپنی جگہ مستقل کروں۔ آسٹریلوی ٹیم آئندہ سال فروری مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی۔ اگر سلیکٹرز نے میکسویل کا انتخاب کیا تو کینگروز ٹیم انہیں پانچویں باﺅلنگ آپشن کے طور پر استعمال کر سکے گی۔ میکسویل نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں اور پانچ روزہ فارمیٹ سے دوری ان کیلئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم دورہ بھارت کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain