تازہ تر ین

نواز شریف‘ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ‘بھارت میں کھلبلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف ریاستوں کے سربراہان میں رابطے اور کسی کی کامیابی پر مبارکباد دینا‘ ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہارمعمول کی بات ہے لیکن پاکستان کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف اور امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطے کے اعلامیہ پر دنیا بھر کا میڈیا حیران رہ گیا‘ اس کی وجہ شاید اعلامیہ میں بتائی جانیوالی باتیں تھیں۔ حکومت پاکستان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم نوازشریف نے ڈونلڈٹرمپ کو ٹیلی فون کیا اور کامیابی پر مبارکباد دی، ٹرمپ کا کہناتھاکہ وزیراعظم نواز شریف‘ آپ کی بہت اچھی شہرت ہے ، آپ لاجواب آدمی ہیں،آپ حیران کردینے والا کام کر رہے ہیں جو دکھائی دیتاہے ، میں جلدآپ سے ملنے کا خواہاں ہوں ، جیسا کہ میں وزیراعظم آپ سے بات کر رہا ہوں تو ایسے لگتاہے کہ ایک ایسے شخص سے بات کر رہا ہوں جسے لمبے عرصے سے جانتاہوں، آپ کے ملک میں زبردست مواقع ہیں، پاکستانی ذہین ترین لوگوں میں سے ہیں ، میں تیار ہوں اور آپ کی خواہش پر کسی بھی مسئلے میں اپنا کردار اداکرسکتاہوں،یہ ایک اعزاز ہوگا اور میں ذاتی طور پر یہ کروں گا، صدر کی ذمہ داریاں سنبھالنے یعنی 20 جنوری سے قبل بھی آپ کی جب مرضی آئے ، کال کرسکتے ہیں۔ دونوں رہنماں کے درمیان ہونیوالی گفتگو کامتن سامنے آتے ہی دنیا بھر کے میڈیا میں ہلچل مچ گئی اور واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ پاکستانیوں کی کھلے دل سے تعریف ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن ہے کیونکہ 2012ءمیں ٹرمپ پاکستان کو برا بھلا کہہ چکے ہیں، نواز شریف کو اس طرح ملک میں بھی پسند نہیں کیاجاتا جتنی ٹرمپ نے تعریفیں کیں، اسے کرپشن اور پاناماپیپرز کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ نیوز ویب سائٹ Vox نے لکھا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ کچھ پاکستانی بیوروکریٹ ٹرمپی لائنز بنارہے ہیں جیساکہ پاکستانی دنیا کے ذہین ترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔ جس کے بارے میں سوچنا چاہیے کہ کم ذہین لوگ کون ہیں، اس کا مطلب اس کے سواکچھ نہیں کہ ٹرمپ کی مسلمانوں پر پابندی کی پالیسی کے تحت ان سب سے زیادہ ذہین لوگوں کاامریکہ داخلہ بند ہوجائے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain