تازہ تر ین

90 روز میں کرپشن ختم …. پاکستان کی سیاست میں ہلچل

لاہور(آن لائن) اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ حکومت بنا کر 90 روز میں کرپشن کو ختم کر دیں گے، ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی اور پارلیمنٹ سے رجوع کیا لیکن عمران خان کی سیاسی غلطیوں سے نواز شریف کو بڑی مدد ملی۔ پیپلزپارٹی کیلئے معیاراور ہیں جبکہ دوسروں کیلئے کچھ اور ہیں، 70 کی دہائی میں ساری عرب دنیا ذوالفقارعلی بھٹوکی پیچھے تھی، بھٹوکے زمانے میں پاکستان پوری اسلامی دنیا کی قیادت کرتا تھا لیکن افسوس آج پاکستان کا وزیراعظم ایک شہزادے کے خط کا محتاج ہے، قطری کے خط کی طرح دادا جان کی سونے کی دیگ بھی نکل سکتی ہے، قطری شہزادے کے خط کے بعد اخلاقی فیصلہ آچکا، عوام کے سامنے نتیجہ آچکا ہے تاہم عدالت کیا فیصلہ دیتی ہے وہ الگ بات ہے۔ ہم حکومت میں ہوتے اوریہ حالات ہوتے تو عوام کےسامنےخود کو پیش کردیتے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حاجی عزیز الرحمن چن کی جانب سے دئیے گئے پرتکلف ناشتے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جو خود کو ایک سیاسی کھلاڑی سمجھتے ہیں کی ناتجربہ کاری سے حکمرانوں کو اور خصوصی طور پر نوازشریف کو فائدہ پہنچا ہے، سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جمہوری نہیں بلکہ آمرانہ رویوں کی پیداوار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکمران آج تک اپنا کوئی وزیر خارجہ سامنے نہیں لاسکے۔ جس کے باعث نہ صرف پاکستان کی خارجہ پالیسی الجھی پڑی ہے بلکہ اقوام عالم بھی پاکستان کا وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے حکمرانوں کو حیرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں جدوجہد کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے اندر سیاست کی ۔ انہوںنے پانامہ لیکس سیکنڈل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں زیر لب مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ قطری شہزادہ جس نے نوازشریف کی حمایت میں خط لکھا تھا۔ اس قطری شہزادے کی پاکستان میں بھی سرمایہ کاری ہے اور وہ حکمرانوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں کاروبار کررہا ہے۔ بعد ازاں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کی جانے والی سیاسی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف شہداءکی پارٹی ہے بلکہ اس پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں۔ اس لیے یہ پارٹی کبھی ختم نہ ہونے والی سیاسی جماعت ہے۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے متحرک ہونے اور لاہور میں قیام کرنے سے حکومت گھبرا چکی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے شہر بھر سے پیپلزپارٹی کے بینروں کو اتروانا شروع کررکھا ہے۔ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا پاکستان میں واپس آنایا نا آنا ہمارا اپنا فیصلہ ہے ، زرداری ڈاکٹروں کی اجازت کے بغیر پاکستان نہیں آئیں گے ابھی بھی ان کا علاج جاری ہے جب صحت یاب ہو جائیں گے فورا پاکستان آئیں گے یہ ان کا اپنا گھر ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain