تازہ تر ین

مشرف نے اربوں روپے لوٹے …. صوبائی اہم ترین شخصیت کے انکشاف سے ہلچل مچ گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلےم،تےزرفتار ترقی کا واحد زےنہ ہے۔پنجاب حکومت نے معےاری تعلےم کے فروغ اورنئی نسل کو زےور تعلےم سے آراستہ کرنے کےلئے انقلاب آفرےن اقدامات کےے ہےں ۔پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ نے تعلےم کے شعبہ مےں انقلاب کی بنےاد رکھ دی ہے اور اس تارےخ ساز و منفرد تعلےمی فنڈنے کم وسےلہ خاندانوں کے ذہےن طلبا و طالبات پر معےاری تعلےم کے دروازے کھول دےئے ہےں ۔اگر70سال قبل اےسا تعلےمی فنڈ قائم کردےا جاتاتو پاکستان مےں کوئی بچہ تعلےم کے زےور سے محروم نہ ہوتابلکہ کروڑوں بچے تعلےم کے زےور سے آراستہ ہوکر وطن کی تعمےر وترقی مےں اپنا کردار ادا کررہے ہوتے اور پاکستان کو کسی محاذ پر بھی نہ تو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا اور نہ ہی اس سے کوئی ڈومور(Do More)کا مطالبہ کرتا۔پاکستان مےں اشرافےہ نے دھونس دھاندلی اور دےگر طرےقوں سے اپنے بچوں کےلئے تو اعلی تعلےم کے مواقع پےدا کررکھے ہےں جبکہ مفلوک الحال اور محروم معےشت طبقات کے بچے بنےادی تعلےمی سہولتوں سے بھی محروم ہےں۔پنجاب حکومت نے پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈجےسے تعلےمی پروگرام شروع کر کے امےر اورغرےب کے درمےان خلےج کم کرنے کی جانب قدم بڑھاےا ہے ۔2لاکھ طالب علموں کےلئے17ارب روپے کاےہ فنڈ پاکستان کے مضبوط اور درخشاں مستقبل کےلئے” محفوظ سرمایہ کاری“ کی حیثیت رکھتا ہے۔اس عظیم کارخیر کا خیال مجھے غریب الوطنی کے ایام میں آیا، 7سال پہلے 2ارب روپے سے شروع کیے جانے والے پیف سکالرشپ پروگرام کا اب حجم 17ارب روپے ہو گیا ہے اور اگر پاکستان کو دنیا کی عظیم مملکت بنانا ہے تو اسے 1700ارب روپے تک بڑھایا جانا چاہئے۔وزےراعلیٰ محمد شہباز شرےف نے ان خےالات کا اظہار آج اسلامیہ یونیورسٹی بغدادالجدید کیمپس میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کےا،کہا کہ پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کے کارخیر کا خیال انہیں جدہ میں غریب الوطنی کے دوران ایک سعودی ڈرائیور کی اپنے بچوں کو سعودی حکومت کی مکمل مالی معاونت سے تعلیم دلوانے پر آیا۔انہوں نے کہا کہ احمد نامی سعودی ڈرائیور کے 3بچے کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں سعودی حکومت کی مکمل مالی معاونت سے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے دوسرے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ایک ہےئر ڈرےسر کی بچی کی کیمبرج یونیورسٹی میں میرٹ پر وظیفہ حاصل کر کے تعلیم حاصل کرنے کی داستان نے ان کے اس عزم کومزید تقویت دی کہ اگر سعودی عرب اور برطانیہ کی حکومتیں اپنے قابل اور محنتی بچوں کو صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر زیور تعلیم سے آراستہ کر سکتی ہیں تو اس طرح کا کارخیر پاکستان میں کیوں شروع نہیں کیا جا سکتا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ نے گذشتہ 70برسوں میں دھونس اور دھاندلی سے اپنی خوشحالی کی قیمت پر عوام کو بدحالی کا شکار کیا اور اس کے نتیجہ میں پاکستان کے عوام کی اکثریت غربت، محرومی، لاچاری اور بے روزگاری کا شکار ہوئی۔ ڈکٹےٹر مشرف پہلے پاکستان کا نعرہ تو ضرور لگاےا لےکن اربوں روپے اپنی جےب مےں ڈال لےے اورجب ڈکٹےٹر کے اکاو¿نٹس کا راز سامنے آےا توانتہائی شرمندگی سے کہا کہ مجھے پےسے بادشاہ نے دےئے ہےں۔ ڈکٹےٹر جنرل پروےز مشرف کے دور مےں پاکستان کاجو حال ہواسب کے سامنے ہے۔موصوف لوٹ مار کر کے ملک سے چلے گئے جب ان کے اکاو¿نٹ سامنے آئے تو کہہ دےا کہ بادشاہ نے ان کی مدد کی تھی۔ انہوںنے کہا کہ برطانیہ کا سوشل ویلفیئر نظام اسلام کی عظیم،پاکیزہ اور درخشندہ تعلیمات کی بنیادوں پر استوار ہے اور اجتماعی سماجی اور معاشی عدل اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے ایک مثالی نظام کی حیثیت رکھتاہے۔ ہم نے اسلامی تعلیمات سے روگردانی کی جس وجہ سے اسلامک ویلفیئر سٹیٹ قائم نہیں ہو سکی۔70برس گزرنے کے بعد بھی امےر اورغرےب کے درمےان خلےج وسےع ہوچکی ہے۔جب تک معاشی اورسماجی تفاوت ختم نہےں ہوگی پاکستان عظےم ملک نہےں بنے گا۔ےہ ملک اس وقت تک قائدؒ اوراقبالؒ کا پاکستان نہےں بن سکتا جب تک ملک کے ہر بچے کو وہی تعلےمی،طبی اوردےگر سہولتےں مےسر نہ ہوںجو کہ اشرافےہ کے بچوں کے پاس ہےں ۔ اگر70برس قبل پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ قائم ہوتا تو آج کوئی بچہ تعلےم سے مرحوم نہ رہتا اورپاکستان کو دنےا مےں ہزہمت کا سامنا نہ کرنا پڑتا اورکوئی ہم پر ڈومورکا حکم نہ چلاتا۔انہوںنے کہا کہ اشرافےہ نے اپنی تقدےر تو بدل لی لےکن قوم کی تقدےر نہےں بدلی جاسکی۔اشرافےہ نے بہت بڑا جرم کےا ہے ،اب اسے بدلنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذرےعے رواں برس کے اختتام تک دو لاکھ بچے وظائف سے فےض ےا ب ہورہے ہوں گے اور اےک وقت آئے گا کہ ےہ فنڈ 1700ارب روپے سے تجاوےز کرجائے گا اورتعلےم کا انقلاب آئے گا، اس طرح پاکستان اپنا کھوےا ہوا مقام حاصل کرے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تابناک اور درخشندہ مستقبل سنگ وخشت سے پیدا نہیں ہوتے اور اگر ایسا ہوتا تو اسلام آباد میں امپورٹڈ ماربل سے تعمیر ہونےوالی عمارات کے نتیجہ میں ہم علم وفکراور دانش وآگاہی کا جہان تازہ پیدا کر چکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کا یہ فیصلہ ہے کہ جہان تازہ ،فکر تازہ سے نمو پاتے ہیںاور اس کےلئے تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پائیدار بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تازہ اورعظیم بستیاں آبادوشاد کرنے کےلئے ملک کے ہونہار، قابل، ذہین اور محنتی طالب علموں کوپیف ایسے پروگرامز کے ذریعہ تعلیمی وسائل مہیا کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیف سکالر شپ سے ڈاکٹر بننے والے عثمان، الیکٹریکل انجینئر بننے والی نائلہ، آرٹس کی تعلیم حاصل کرنےوالی آصفہ کنول، فزیکل ایجوکیشن کی تعلیم حاصل کرنے والے نذیر احمد، ایم سی ایس کرنے والے محمد اعجاز ایسے لاکھوں بیٹوں اور بیٹیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہی نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہمارے مستقبل کی کنجی ہے۔ یہی نوجوان جب علم وہنر، تحقیق،فکرودانش اور جدت طرازی میں جدید ٹیکنالوجی پر مہارت حاصل کریں گے تو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک طاقتور، باوقاراور خودمختار قوم کی حیثیت سے اپنی شناخت منوا سکے گااورسبز پاسپورٹ کی عزت بحال ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف مظفرگڑھ کی تحصےل جتوئی کے علاقے کاندھ شرےف گئے یہاں انہوں نے صوبائی وزےر سےد ہارون سلطان بخاری اوراےم اےن اے سےد باسط سلطان بخاری کے والد سابق پارلیمنٹیرین سید عبداللہ شاہ بخاری کے انتقال پران سے افسوس کااظہار کےا۔ وزےراعلیٰ نے سےد ہارون سلطان بخاری ،سےد باسط سلطان بخاری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزےت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم سےد عبدااللہ شاہ بخاری کی روح کے اےصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق پارلےمنٹےرےن سےد عبداللہ شاہ بخاری کی سےاسی اورعوامی خدمات کو خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اےک درد دل رکھنے والے سےاستدان تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب سرکٹ ہاو¿س ملتان گئے،جہاں انہوںنے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ان کے جواں سال بھانجے محمد الےاس رجوانہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کےا۔ وزیراعلیٰ نے محمد الےاس رجوانہ کے والدملک حفےظ رجوانہ ،بھائےوں اورسوگوار خاندان سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اوردعا کی اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمےل عطافرمائے اورےہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کہ اسلام میںخصوصی افراد کی عزت اور ان کا خیال رکھنے کا خصوصی طور پر حکم دیا گیا ہے۔ معاشرے مےں خصوصی افراد کے حوالے سے سےاسی ، سماجی،معاشی اورثقافتی وقار کا شعوراورآگاہی پےدا کرنے کی ضرورت ہے۔خصوصی افراد نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور محنت و لگن سے معذوری کو شکست دیکر معاشرے میں اپنا مقام بنایا ہے۔خصوصی افراد بھی نارمل افراد کی طرح ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔انہوں نے کہا خصوصی افراد کے تحفظ حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد انہےں درپیش مسائل اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرخصوصی افراد کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کئے جائےں تو وہ ملک کی تعمےر وترقی مےں موثر کردارادا کرسکتے ہےں۔خصوصی افراد کی کفالت، نگہداشت اور انہیں مساوی ترقیاتی مواقع دینا کسی بھی معاشرے کے صحت مند ہونے کی دلےل ہوتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain