تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف 20 منٹ میں ختم …. دیکھئے خبر .

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب اسمبلی مےںحکومتی اور اپوزےشن اراکےن کا سوالات اےجنڈے مےں شامل نہ ہونے کے خلاف اےوان مےں احتجاج ‘صوبائی وزرا ءاور حکومتی اراکےن کی اکثر ےت بھی اےوان سے غائب جبکہ اپوزےشن کی جانب سے کورام کی نشاندہی پر اجلاس صرف20منٹ بھی ختم ‘ڈپٹی سپےکر نے اجلاس سوموار سہہ پہر3بجے تک کےلئے ملتوی کر دےا ۔جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ47منٹ کی تاخیر سے10بجکر47منٹ پر ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس میں محکمہ جنگلات، جنگلی حیات وماہی پروری کے بارے میں سوالوں کے جوابات دےئے جانے تھے جبکہ نکتہ اعتراض پر سردار شہاب الدین نے کہا کہ جس محکمہ کے سوالات کے جوابات دئے جانے ہیں ان کوئی وزیر بھی ایوان میں نہیں جس پر سپیکرنے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری موجود ہیں جس پر شہباب الدےن نے کہا کہ ہمارے سوالات پچھلے دو سال سے ایجنڈے پر نہیں آرہے ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور ان کے مسائل کے لئے ایوان میں آتے ہیںہمارا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ دیگر ممبران اسمبلی کاہے جبکہ حکومتی رکن اعظمیٰ بخاری اور (ق) لےگ کی خدیجہ عمر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی سیکرٹریٹ پر ایک سوالیہ نشان ہے اس طرف خصوصی توجہ دی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تواےوان مےں شدےد احتجاج پر مجبورہوں گے خدیجہ عمر نے انکشاف کیا کہ ساڑے تین سال گزر گئے ابھی تک مجھے کسی قائمہ کمیٹی میں ایڈجسٹ نہیں کیا جس پر سپیکر نے کہا کہ ان مسائل کو خصوصی طور پر دیکھوں گا احسن ریاض فےتانہ نے کہا کہ اگر ہماری تحاریک اور قراردادیں اپنے صوابدیدی اختیارات کے ذریعے مسترد کی جا سکتی ہیں تو ہم بھی رولز کے اندر رہ کر اپنی صوابدید استعمال کرتے ہوئے ایسا کرتے رہیں گے سپیکر نے سوال کے محرک کانام پکار ہی تھا کہ احسن ریاض فتیانہ نے کورم کی نشاندہی کردی ، سپیکر نے پہلے5منٹ پھر15منٹ کے لئے اجلاس روک دیا لیکن45منٹ کے بعد بھی کورم پورا نہ ہوا جس پر سپیکر نے اجلاس پیر5دسمبر2بجے دوپہر تک ملتوی کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain