تازہ تر ین

” تھک والی سرکار “ کی ننگی ، شرمناک حرکات ، دوشیزاﺅں سے جپھیاں …. ویڈیو نے دھوم مچا دی

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو برہنہ کرکے کرشماتی گندے تالاب میں نہلانے والے جعلی پیر کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں بدکردار اور بے ہودہ کردار کے مالک نام نہاد جعلی پیر تھپڑ شاہ جسے پہلا کلمہ بھی نہیں آتا ہے اور اکثر مریدوں کے مطابق تھک والی سرکار کے نام سے مشہور ہے‘ اس نے کبھی نماز ہی نہیں پڑھی۔

عورتوں کی عزتوں سے کھیل رہا ہے اور حالات اور مجبوریوں سے تنگ عورتیں اپنے مسائل حل کرانے کیلئے نام نہاد پیر کے آستانے پر حاضری دیتی ہیں۔ مسائل حل کرانے کی مد میں بے شمار خواتین اپنی عزتیں گنوا بیٹھیں۔ ہوس گیر بابا نوجوان لڑکیوں سے بغل گیر ہوکر بدحواسی میں ناچنے لگتا ہے۔ خواتین کو گندی اور بے ہودہ گالیاں‘ جوتے مارنا اور ان کے بدن کو نوچنا جعلی پیر کا محبوب مشغلہ ہے۔ جعلی پیر خواتین پر دم درود کرنے کے بعد اس کے کپڑے اتار کر انہیں کرشماتی تالاب میں نہانے کے لئے کہتا ہے۔ اکثر خواتین بابا کے سامنے ایسا کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ جعلی کرشماتی تالاب کے نزدیک کثیر تعداد میں عورتوں کے کپڑے ملے۔ مریدوں کے مطابق خواتین کے کپڑوں کو ہر چاند کی 10 تاریخ کو آگ لگا دی جاتی ہے۔ بدکردار جعلی پیر بچوں کو الٹا لٹکاتا ہے اور ان کی بیماریاں دور کرنے کیلئے انہیں زور زور سے گھماتا ہے‘ جس سے اکثر بچے خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ لوگوں کی شکایت پر پولیس نے بدکردار جعلی پیر تھپڑ شاہ سے تشویش کی تو جعلی پیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ پیٹ بھرنے کے لئے ایسا کررہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain