تازہ تر ین

یہ کیا ہونے والا ہے …. مارکیٹ سے ڈالرز کی دھڑا دھڑ خریداری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایف بی آر نے مارکیٹ سے بڑے پیمانے پر کالے دھن سے ڈالر خریدنے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں اور اس ضمن میں اسلام آباد کے متعدد منی چینجرز کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ان ڈکلیئرڈ اور مشکوک ٹرانزیکشن کرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور غیرملکی زرمبادلہ کی بیرون ملک منتقلی روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹس پر ایف بی آر کی نگران ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ایف بی آر کے سینئر افسر نے ذرائع کو بتایا کہ ان تحقیقات کا مقصد ان لوگوں کی تفصیلات جمع کرنا ہے جو مارکیٹ سے ڈالر خرید کر بیرون ملک لے جا رہے ہیں۔ منی چینجرز سے گزشتہ دو مہینے کے دوران بڑے پیمانے پر ڈالر خریدنے والوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں جبکہ ان افراد کا ڈیٹا بھی مانگا ہے جنہوں نے 2500سے زیادہ ڈالر بیرون ملک بھیجے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کو معلوم ہوا ہے کہ کالادھن رکھنے والے افراد بڑے پیمانے پر ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسی مارکیٹ سے اٹھا رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا اسلام آباد اور گردونواح کے ایک درجن سے زائد لوگوں کے بارے میں تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں جن کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔ ڈالر کی مشکوک ٹرانزیکشن کرنے والوں کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
تحقیقات کا آغاز


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain