تازہ تر ین

لاہور کے ممتاز تاجر کی پراسرار موت …. مارکیٹیں سوگ میں ڈوب گئیں

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ کے صدر و پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹو وزیراعلیٰ پنجاب ناصر سعید کے سوگ میں آج 4 بجے لاہورکی تمام مارکیٹں اور کاروباری مراکز بند ہو جائیں گے، مرحوم کی تدفین انکے بڑے بیٹے کی انگلینڈ سے واپسی پر کی جائے گی، مرحوم کا پہلے بھی ہارٹ کا آپریشن اور ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔ مرحوم کی موت کی اطلاع ملتے ہی پورے لاہور کی تاجر برادری ایک دوسرے سے گل مل کر روتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ کے صدر پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹو وزیراعلیٰ پنجاب ناصر سعید گزشتہ روز حفیظ ٹریڈ سنٹر میں تاجروں کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں پر حفیظ سنٹر کے علاوہ دوسری مارکیٹوں کے تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ 4فلور پر سیڑھیاں چڑھ کر جانے کے بعد مرحوم ناصر سعید کی سانس پھول گئی اور وہ تیزی سے سانس لینا شروع ہوگئے ۔ اسی دوران ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ بے ہوش ہوگئے جنہیں تاجر طبی امداد کیلئے کارڈیالوجی لے کر گئے مگر ڈاکٹروں نے مرحوم کی موت کی تصدیق کردی۔ مرحوم ناصر سعید کی موت کی اطلاع ملتے ہی صدر لاہو رمسلم لیگ (ن) ملک پرویز، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر کے علاوہ تاجروں کی بڑی تعداد کارڈیالوجی پہنچی تو موت کی خبر سنتے ہی تاجر ایک دوسرے کے ساتھ گلے مل کر زاروقطار روتے رہے۔ مرحوم کے گھر میں رات گئے تک لاہور بھر کی تاجر برادری گئی اور ایک دوسرے سے گلے مل کر روتے رہے۔ لاہورکی تاجر برادری ایک مخلص اور سچے تاجروں کے نمائندے سے محروم ہوگئے۔ مرحوم کا پہلے بھی ہارٹ کا آپریشن ہو چکا تھا اور ایک ماہ قبل ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد ناصر سعید کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا مگر اس کے باوجود سارا دن تاجروں کے ساتھ میٹنگ اور تقریبات میں شرکت کرتے رہے، مرحوم کے چار بچے، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ بڑا بیٹا تعلیم حاصل کرنے کیلئے انگلینڈ میں ہے اور اس کی واپسی کے بعد تدفین کی جائے گی، مرحوم کا نماز جنازہ آج شام 7 بجے ڈیفنس مسجد اللہ اکبر میں ادا کی جائے گی۔ جبکہ آج شام 4 بجے لاہورکی تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز مرحوم ناصر سعید کے سوگ میں بند ہو جائیں گے۔ لاہور چیمبر میں ہونے والی تمام میٹنگز اور تاجروں کے اجلاس بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ناصر سعید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہ گزشتہ تین سالوں سے لاہور میں تاجروں کی نمائندگی کر رہے تھے اور وہ چار مرتبہ لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بھی رہے اور 2015-16ءکے دوران لاہور چیمبر کے نائب صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain