تازہ تر ین

مسئلہ کشمیر …. ایران کی پاکستان کو بڑی پیشکش

امرتسر (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) افغانستان میں امن و استحکام اور خطے میں دہشت گردی سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا آغاز ہفتہ کو بھارتی شہر امرتسر میں ہوا جس میں رکن ممالک سمیت 40 سے زائد ملکوں کے نمائندے شریک ہو رہے ہیں۔بھارت کے ساتھ تعلقات میں حالیہ کشیدگی کے باوجود پاکستان امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے جو کہ پاکستانی عہدیداروں کے بقول افغانستان میں امن و استحکام سے متعلق پاکستان کے سنجیدہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔پانچ سال قبل ہارٹ آف ایشیا۔استنبول پراسس کا آغاز اس نظریے کے تحت کیا گیا تھا کہ جنگ سے تباہ حال ملک میں امن و سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے افغانستان کے پڑوسی اور خطے کے دیگر ممالک مل بیٹھ کر اپنے کردار کو مربوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں۔گزشتہ برس اس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا تھا جبکہ رواں سال یہ دو روزہ کانفرنس بھارت میں ہو رہی ہے۔ اس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کر رہے ہیں۔ بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میںجانے سے روک دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان منظور میمن ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے نئی دلی سے امرتسر جانا چاہتے تھے۔ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے ایران نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کردی ہے۔پاکستان برسوں تک مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکہ کی طرف دیکھتا رہا ہے،مگر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کے ہمسایہ اور اسلامی ملک ایران نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے ایران نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کےساتھ بہترین تعلقات ہیں،اگرپاکستان اوربھارت چاہیں تومسئلہ کشمیرپر مصالحت کےلیے تیارہیں۔ امرتسر : پاکستان کے ساتھ کشیدہ سیاسی تعلقات کے باعث تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹ پر قابو پانے کے لیے بھارت اور افغانستان کی جانب سے ہوائی کارگو سروس شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ افغانستان کے استحکام کے لیے بھارت کے شمالی شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ ا?ف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات متوقع ہے۔حکام کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان افغانستان کی اہم مارکیٹس سے رابطے بہتر بنانے کے لیے فضائی کارگو سروس کا ا?غاز کرنے پر غور کریں گے، تاکہ طالبان سے جنگ میں مصروف افغانستان کو اپنے پھلوں اور قالین کی صنعت کو بہتر بنانے کا موقع میسر آسکے۔ وزیراعظم نوازشریف کیسے ہیں ؟ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک تمنا?ں کا اظہار کیا ہے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنیوالے مختلف ممالک کے نمائندوں کو دیے گئے عشائیے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مصافحہ کیا ہے اور اس دوران وزیر اعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی ہے،مودی کا کہنا تھا کہ میری طرف سے بھی وزیر اعظم نواز شریف کو سلام اور نیک تمنائیں پہنچا دیں۔نریندر مودی نے سوال کیا کہ وزیراعظم نوازشریف کیسے ہیں ؟ مشیر خارجہ نے جواب دیا کہ نواز شریف صاحب ٹھیک ہیں آپ کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain