تازہ تر ین

کرنسی تبدیل کرانے کیلئے آنے والی خاتون نے بینک میں بچے کو جنم ….

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی ضلع کانپور کے علاقے جھن جھک کے ایک بینک میں کرنسی تبدیل کرانے کے لیے قطار میں لگی ہوئی حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا ۔بھارتی علاقے سردار پور کی رہائشی سرویشا دیوی نے بینک کی حدود میں بچے کو جنم دیا تو وہاں موجود دیگر خواتین نے ان کی مدد کی ۔پھر بینک انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی جس پر سرویشا دیوی کو نو مولود بچے سمیت کمیونٹی ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا ۔بینک حکام نے کہا کہ قطار میں کھڑی سرویشا دیوی کو جب درد شرو ع ہوئی تو ایمبو لینس کو بلایا گیا لیکن اس کے آنے سے پہلے سرویشا دیوی کی تکلیف بہت زیادہ بڑھ گئی تھی جس پر وہاں موجود دیگر خواتین نے سرویشا دیوی کو گھیرے میں لے کر ان کی مدد کی اوربینک کے احاطے میں ہی بچے کو جنم دینے میں سرویشا دیوی کی مدد کی۔ بعدازاں ماں اور بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain