تازہ تر ین

صوبائی وزراءکیلئے شاہی سواری ….

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے 42 وزراءکیلئے نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 42 وزراءکیلئے سرکاری رہائش گاہیں کم پڑ گئی ہیں ان وزراءکیلئے اب رہائش گاہیں تلاش کی جارہی ہیں جبکہ سیکرٹریٹ میں دفاتر بھی کم پڑ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نئے وزراءبنانے کے بعد پنجاب کابینہ ممبران کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے جن میں 32 وزیر ہیں پانچ ایڈوائزر اور پانچ مشیر شامل ہیں نئے وزراءکیلئے نئی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں جبکہ حکومت کے پاس ان وزراءکیلئے مرسڈیز گاڑیاں بھی موجود نہیں تھیں حکومت کو ان وزراءکو سرکاری رہائش گاہیں فراہم کرنے میں بھی مشکلات درپیش ہیں سیونتھ کلب روڈ پر رہائش گاہیں کم جبکہ وزراءکی تعداد زیادہ ہے اس لئے شہر کے دیگر علاقوں میں مکانات لئے جارہے ہیں پنجاب میں پالیمانی سیکرٹریوں کی تعداد 33 ہے جو پہلے ہی سرکاری گاڑیاں استعمال کررہی ہیں حکومت نئے وزراءکیلئے اربوں روپے سے نئی لگژری گاڑیاں خرید رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain