تازہ تر ین

این اے 125سے حامد خان فارغ, علیم خان کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس اور عمران خان نااہلی کیس سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد پی ٹی آئی نے بھی جوابی حملہ کردیا اور حامد خان کو ان کے حلقے این اے 125 سے فارغ کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ میڈیا پر شدید تنقید ہونے کے بعد حامد خان نے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں کیس لڑنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد یہ کیس نعیم بخاری لڑ رہے ہیں، حامد خان نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں عمران خان نااہلی کیس بھی لڑنے سے معذرت کرلی تھی۔ حامد خان کے اچانک بیچ بھنور میں چھوڑنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کو پسند نہیں آیااور انہوں نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے حامد خان کو ان کے حلقے این اے 125 سے فارغ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن میں این اے 125 سے عبدالعلیم خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain