تازہ تر ین

ہاکی کی پروموشن فیڈریشن کی اولین ترجیح

پشاور(آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپئن شہباز احمدسینئر نے کہاکہ انکی اولین ترجیح ہاکی کی پروموشن ہے اور ہاکی کے فروغ کیلئے وہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں انہوں نے یہ بات اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہی اولمپئن شہباز احمد نے خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کلب ، ریجنل کلب اور پروانشل انٹر کلب کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کلب ہاکی کے فروغ کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس پر خیبرپختونخوا میں عمل کیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ کلب ہاکی کے فروغ سے نئے کھلاڑیوں کو آنے میں مدد ملے گی اور سلیکشن کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن آئین وقانون کے مطابق کام کررہی ہے وہ نہ کسی کو منتخب کرسکتا ہے اور نہ کسی کو ختم کرسکتے ہیں ، پاکستان ہاکی فیڈریشن آئین کے مطابق یہ اختیار صرف اور صرف پی ایچ ایف کانگرس اور پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست سے پاک ہاکی کی فروغ چاہتے ہیں اور اس کیلئے نیک نیتی سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پر ہاکی ، کھلاڑی ، آئین کی پاسداری اور اکثریت حاصل ہو وہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کا حصہ ہونگے ۔ نہ کہ سیاسی بنیادوں پر وابستگیوں کو فروغ دیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا سے اچھے کھلاڑیوں کو موقع دیاجائے کہ وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کریں کیونکہ وہ میرٹ کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور اس ضمن میں کسی کھلاڑی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف آئین کے مطابق خیبرپختونخوا کے چودہ ارکان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ممبرز ہیں جو کہ مختلف ڈسٹرکٹس میں ہاکی کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں اور ان کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی کو بھی منتخب یا ختم کرسکتے ہیں جس کے پاس اکثریت ہوگی وہی پی ایچ ایف کا حصہ ہوگا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain