تازہ تر ین

بھارتی وزیر اعلیٰ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بالی ووڈ اادکارہ و بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ اور انڈیا کی معروف سیاستدان جے للیتاجو گذشتہ 2ماہ سے علیل اور چنئی کے اپولو ہسپتال میں زیر علاج تھیں کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جس پر انہیں فوری طور پر اپولو ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ جے للیتا کو رواں سال 22ستمبر کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی ہو جانے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،اگر چہ آج (پیر کی) صبح ہی کہا گیا تھا کہ جے للیتامکمل طور پر صحت مند ہو گئی ہیں اورڈاکٹرز کی قابل ترین ٹیم نے ان کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔ تاہم رات گئے جے للیتا کی حالت بگڑ گئی اور وہ انتقال کرگئیں۔واضح رہے کہ 1948 میں پیدا ہونے والی جے للیتا نے سیاست میں آنے سے پہلے بالی ووڈ میں کام کرکے بھی خوب نام کمایا تھا۔وہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پانچ بار وزیر اعلیٰ رہ چکی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain