تازہ تر ین

خاتون خودکش بمبار منظر عام پر…. بھاری نقصان

سرت(ویب ڈیسک)لیبیا کے شہر سرت میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے خواتین اور بچوں کو داعش کے چنگل سے چھڑانے کے لیے کی گئی ایک کارروائی کے دوران ایک خود کش بمبار خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں16افرادہلاک ہوگئے،ادھرسرت میں الجیزہ کالونی کا بیشتر حصہ داعش سے چھڑالیا گیا ہے۔ اس کالونی میں صرف 20 گھروں پر داعش کا قبضہ ہے۔ آئندہ چند روز میں الجیزہ کالونی میں داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی توقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرت میں سیکیورٹی فورسز کو ان کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے بچوں اور عورتوں کو ’ریسکیو‘ کرنے کے لیے کارروائی شروع کی تو اس دوران ایک خاتون داعشی دہشت گرد نے ان کے بیچ خود کو دھماکے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔سرت کے خصوصی ذریعے نے بتایا کہ کچھ بچے اور عورتیں داعش کی چنگل سے فرار کے بعد الجیزہ کالونی میں ایک کھنڈ نما مکان کے اندر اور ملبے پر کھڑے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے انہیں محفوظ مقام تک پہنچانے کے لیے جیسے ہی کارروائی شروع کی اچانک ایک داعشی خاتون دہشت گرد نے بارود سے کود کو اڑا دایا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ داعش سے فرار ہونے والے بچوں کی تعداد 30 اور خواتین کی چھ تھی۔ کچھ بچوں اور عورتوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ آخری گروپ کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کے دوران داعشی دہشت گرد خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں لیبی فوج کے چار اہلکاروں سمیت16افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دو بچوں اور دو خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ۔سرت میں الجیزہ کالونی کا بیشتر حصہ داعش سے چھڑالیا گیا ہے۔ اس کالونی میں صرف 20 گھروں پر داعش کا قبضہ ہے۔ آئندہ چند روز میں الجیزہ کالونی میں داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی توقع ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain