تازہ تر ین

یہودی ٹی وی پر ” اذان “ نشر کر دی گئی

یروشلم (آئی این پی) ہیکرز نے ایک بار پھر اسرائیلی ی وی کی نشریات ہیک کرکے اذان نشر کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے ایک بار پھر اسرائیلی ٹی وی کی نشریات ہیک کرکے اذان نشر کردی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنےوالے ہیکرز نے منگل کی شب اس سیٹلائٹ کو ہیک کرلیا جس پر اسرائیلی چینل ٹو کی نشریات ریلے ہوتی تھیں۔ اس کے بعد ایک پروگرام کےدرمیان یہ اذان نشر ہوئی اور پورے اسرائیل کے لوگوں نے اسے دیکھا اور سنا۔ پروگرام کے پس منظر میں اذان گونجتی رہی اور عبرانی زبان میں کئی اہم پیغامات بھی نشر کئے جاتے رہے ۔ ان پیغامات کا خلاصہ یہ تھا۔ خدا کی سزا، آگ دلوں کو جلاتی ہے۔ اور آگ تمہیں جلائے گی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ہیکرز کا تعلق کسی عرب ملک سے تھا اور وہ سعودی عرب بھی ہوسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain