تازہ تر ین

خبر دارٹرمپ امن کیلئے خطرہ

بیجنگ  (ویب ڈیسک)چین نے گذشتہ روز خبردار کیا ہے کہ ”ایک چین “ کے اصول میں کسی قسم کی مداخلت یا نقصان پہنچانے کے آبنائے تائیوان بھر میں امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہونگے ، اس کے ساتھ ہی تائیوان نے کہا ہے کہ امن برقرار رکھنا ہر ایک کے مفاد میں ہے ، اتوار کو امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ضروری نہیں کہ امریکہ اپنی اس دیرینہ پوزیشن پر قائم رہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے ، ان کے اس بیان نے ایک ایسی قوم کو پہلے ہی تائیوان کی رہنما تسائی انگ وین کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی قبل ازیں ٹیلی فون پر بات چیت کی وجہ سے نار اض ہے مزید اپ سیٹ کر دیا ہے ، چین کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان این فینگ شان نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کی خود مختاری اور علاقائی یکجہتی کا مسئلہ ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ” ایک چین “ اصول کو سربلند رکھنا چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کی سیاسی بنیاد ہے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کا سنگ بنیاد ہے ۔ترجمان نے کہا کہ اگر اس بنیاد میں مداخلت کی گئی یا نقصان پہنچایا گیا تو پھر چین امریکہ تعلقات کے صحت مندانہ اور مستحکم فروغ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہونگے ، چین نے بارہا خبردارکیا ہے کہ آبنائے بھر میں مشکل سے حاصل کیا گیا امن و استحکام ” آزادی “ کے بارے میں کسی اقدام کی وجہ سے متاثرہو سکتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ چین صرف اسی صورت میں تائیوان سے رابطہ یا انٹر ایکٹ کرے گا اگر یہ جزیرہ نما 1992ءکے اتفاق رائے کو قبول کرے گا جس میں ” ایک چین “ کے اصول کی توثیق کی گئی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ جب تک دونوں فریقین اس کے ” اہم مقصد “ پر متفق رہیں گی آبنائے بھر تبادلے جاری رہیں گے۔تائیوان کی مین لینڈ افیئر ز کونسل نے کہا کہ پر امن تعلقات آبنائے کے دونوں اطراف کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain