تازہ تر ین

برسبین ٹیسٹ؛ 490 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ

برسبین (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔برسبین کے وولون گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب نے پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 23 رنز بنا لئے ہیں۔ سمیع اسلم 14 اور اظہر علی 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کو جیت کے لئے مزید 467 رنز درکار ہیں اور اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز میں 429 رنز بنائے جس میں کپتان اسٹیون اسمتھ اور ہینڈس کومب کی شاندار سنچریاں بھی شامل تھیں۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں محمد عامر اور وہاب ریاض نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جب کہ دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔آسٹریلین پیس اٹیک کے سامنے پاکستانی بلے باز بے بس دکھائی دیئے اور پہلی اننگز میں پوری ٹیم صرف 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے ففٹی اسکور کرنے والے واحد کھلاڑی رہے وہ 59 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جب کہ ایک پاکستانی کھلاڑی رن آو¿ٹ ہوا۔ اس طرح آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 287 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔آسٹریلوی قائد نے پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز 202 رنز 5 کھلاڑی آو¿ٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لئے 490 رن کا ہدف دیا۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے 74 اور اسٹیون اسمتھ نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 2 جب کہ محمد عامر، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain