تازہ تر ین

برطانیہ میں ” ایشیائی لڑکوں “ کی لاٹری نکل آئی

کراچی (خصوصی رپورٹ) برطانوی خواتین شادی کےلئے ایشیائی مردوں کو ترجیح دینے لگیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں خواتین کی ایک بڑی تعداد برطانوی مردوں کی بجائے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مردوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ اخبار ”ایشین امیج“ کے مطابق برطانیہ میں مقیم ایشیائی خواتین برطانوی مردوں کی بجائے اپنے آبائی وطن سے ہی شریک حیات کے انتخاب کو ترجیح دے رہی ہیں۔ برطانوی شہری ہونے کے باوجود اکثر خواتین وہاں کے مردوں سے شادی کرنا پسند نہیں کرتی۔ ان میں زیادہ تر خواتین کا تعلق اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقے سے ہے جن کے پاس بہترین جاب ہے یا وہ اچھے بزنس سے وابستہ ہیں۔ ان برطانوی خواتین کی اکثریت پاکستان اور بھارت سے اپنے شریک حیات کا انتخاب کرتی ہیں۔ اس سے قبل یہ رجحان عام تھا کہ برطانیہ میں مرد اکثر اپنے والدین کی خواہش کے مطابق پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں شادی کیا کرتے تھے۔
برطانوی خواتین


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain