تازہ تر ین

فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو چکا ہے

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا نیا دورشروع ہوچکا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں نے فلم انڈسٹری کی باگ دوڑ سنبھال لینے سے فلم انڈسٹری کا بحران کافی حدتک ختم ہوچکا ہے اور باقائدگی سے فلمیں بن رہی ہیں اوراب جہاں فنانسرز یہاں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آگے آرہے ہیں، وہیں کارپوریٹ سیکٹرکی دلچسپی بھی اس شعبے میں بڑھنے لگی ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے سب سے خوش آئند اقدام ہے۔بالی وڈ کی کامیابی اور ترقی میں بھی اسی طرح بیرون ممالک میں بسنے والے فنانسرز نے اہم کردارادا کیا بلکہ انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی میں بھی انھی لوگوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری بھی انٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچنے کے لیے انھی راستوں پرآگے بڑھ رہی ہے، جونئے دورکے تقاضوں کے مطابق آگے جانے کے لیے ضروری ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain