تازہ تر ین

وطن واپسی سے قبل زرداری کا بڑا اعلان …. دوستوں سے دعا کی استدعا

دبئی( ویب ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ایجنڈہ صرف عوام کے لئے سیاست کرنا ہے ملکی مفادات پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، وطن واپسی کے بعد بھرپور سیاست کروں گا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی سے قبل دبئی میں پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کی اس دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایجنڈہ صرف عوام کے لئے سیاست کرنا ہے ملکی مفادات پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی ہم صرف وطن او رعوام کیلئے سیاست کرینگے انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کیلئے انتہائی پرجوش ہوں میر ے حوصلے بلند ہیں اور وطن واپس جا کر بھرپور سیاست کروں گا انہوں نے اپنے دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے لئے دعا کریں تاکہ میں وطن واپس جا کر عوام کی خدمت کرسکوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain