تازہ تر ین

باکسرعامر کا”سپرفائٹ لیگ لانچ کرنےکا اعلان

لندن(نیوزایجنسیاں)پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے آئندہ برس برطانیہ میں مسکڈ مارشل آرٹ ( ایم ایم اے ) لیگ لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے آئندہ برس برطانیہ میں مسکڈ مارشل آرٹ ( ایم ایم اے ) لیگ لانچ کرنے کا منصوبہ بنالیا، جس میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی اور اسے ’ سپر فائٹ لیگ ‘ کا نام دیا جائے گا، دوسری جانب باکسنگ رنگ میں عامر آئندہ برس کیل بروک سے بھی فائٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دوسری جانب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سرجری کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے ہاتھ کی دیرینہ تکلیف کو دور کرنے کیلیے اکتوبر میں سرجری کرائی تھی، وہ مئی میں کینالو الواریز سے ناکامی کے بعد سے باکسنگ رنگ سے دوری اختیارکیے ہوئے ہیں، یہ مقابلہ مئی میں منعقد ہوا تھا، عامر نئے سال میں دوبارہ ایکشن میں دکھائی دینے کیلیے پ±راعتماد ہیں، 30 سالہ باکسرکا ہاتھ 2003 میں ٹوٹا تھا جس کے بعد وہ مسئلے سے مکمل طور پر نجات نہیں پا سکے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain