تازہ تر ین

ڈوپنگ سکینڈل …. روس بیتھلون ورلڈ کپ سے دستبردار

ماسکو(نیوزایجنسیاں)ڈوپنگ اسکینڈل کے بعد عالمی دباو¿ کے باعث روس بیتھلون ورلڈ کپ اور جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ سے دستبردار ہو گیا۔ڈوپنگ اسکینڈل کے بعد عالمی دباو¿ کے باعث روس بیتھلون ورلڈ کپ اور جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگیا جبکہ سپیڈ سکیٹنگ ایونٹ سے بھی محرومی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میکلارن رپورٹ میں 31 روسی اتھلیٹس کے ڈوپنگ میں ملوث ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انٹریشنل اولمپک کمیٹی نے فیڈریشنز کو روس میں ایونٹس نہ کروانے کا کہا تھا۔ جمہوریہ چیک اور انگلینڈ نے بیتھلون ایونٹ کے روس میں انعقاد پر بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی، عالمی دباو¿ بڑھنے کے بعد روسی بیتھلون یونین نے خود ہی عالمی بیتھلون یونین کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی یونین سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں تاکہ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے شکوک و شبہات کا خاتمہ ہو سکے۔انٹرنیشنل اسکیٹنگ یونین نے موجودہ صورتحال میں ایونٹ روس میں کروانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2017-18 میں روس میں ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ آئندہ سال کے آغاز میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بیتھلون ورلڈ کپ اور ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ کا انعقاد روس کے شہر تیامن اور آسٹرو میں ہونا تھا، جبکہ مارچ میں سپیڈ سکیٹنگ چیمپئن شپ چیلیابنسک میں شیڈول تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain