تازہ تر ین

پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے پہلے روزاہم معاہدوں کی فہرستوں کا تبادلہ

نئی دہلی/اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت نے نئے سال کے پہلے روز ہر سال کی طرح جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا، 1988 کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالکبھارت اور پاکستان کے درمیان 1988 کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔ اس معاہدے کی شرط کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد 1992 سے ہر نئے سال کے دن جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں پاکستانی جوہری تنصیبات کی تفصیل بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کے حوالے کی جبکہ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں یہ فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔بھارتی وزارت کے مطابق دونوں ممالک کی جیلوں میں قید, قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain