تازہ تر ین

سینکڑوں اموات کا ذمہ دار….اپنے ہی ملک کے دشمن وزیراعظم پرسوشل میڈیا میں تنقید

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب پرسوشل میڈیا میں تنقید شروع ہوگئی ،سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے مودی کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ روز قوم سے خطاب پرسوشل میڈیا میں تنقید اور سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے مودی کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں لوگوں کے ضبط کا شکریہ ادا کیا۔اور ‘ریٹرن گفٹ’ کے طور پر انھوں نے کئی بڑے اعلان کیے جن میں حاملہ خواتین کو سرکاری امداد، غریبوں کے لیے مکان کی تعمیر، کسانوں کو قرض میں چھوٹ اور کم شرح سود پر قرض، معمر افراد کے لیے سکیمیں وغیرہ شامل ہیں۔گذشتہ نومبر کی آٹھ تاریخ کو بڑے کرنسی نوٹ پر پابندی کے اعلان کے بعد مسٹر مودی کا یہ قوم سے پہلا خطاب تھا جو کہ سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا موضوع رہا اور اس حوالے سے دو ہیش ٹیگ قابل ذکر رہے ایک ‘مودی سپیچ’ اور دوسرا ‘مترو’ یعنی دوستو۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 500 اور 1000 کے نوٹ سے متوازی معیشت زیادہ چل رہی تھی اور ان کے فیصلے سے اس پر ضرب پڑی ہے۔انھوں نے کہا ملک میں صرف 24 لاکھ لوگ ہی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے پورے خطاب میں اعدادوشمار کے نام پر یہی ایک بات کہی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بے ایمانوں کے خلاف قانون سخت رویہ اپنائے گا جبکہ حکومت ایمانداروں کو تحفظ فراہم کرے گی۔انھوں نے دعوی کیا کہ نوٹوں پر پابندی کے نتیجے میں دہشت گردی اور جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے کو کافی نقصان ہوا ہے۔ان کے مطابق ملکی معیشت سے باہر جو دولت تھی وہ اب بینکوں کے ذریعے معیشت کا حصہ ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ بے ایمانی کے عادی لوگوں کو بھی اس تکنیک کے سبب مرکزی دھارے میں آنا پڑے گا اور جنھوں نے اس دوران بے ایمانی کی ہے ان بخشا نہیں جائے گا۔بہر حال سماجی رابطے کی سائٹس پر مسٹر مودی کے خطاب کو زیادہ تر یا تو تنقید کا سامنا ہے یا پھر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی نے اپنے ایک ٹویٹ میں نریندر مودی کو قطار میں مرنے والے 112 افراد کی ‘موت کا ذمہ دار’ قرار دیا ہے۔انھوں ٹویٹ کیا کہ ‘مودی بابو، آپ مکمل طور پر خود پسند ہیں۔ آپ 112 افراد کی موت کے ذمہ دار ہیں۔بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیو سینا کی رکن منیشا کیاندے نے کہا کہ انھیں امید تھی کہ وزیر اعظم ان لوگوں کے بارے میں ضرور کچھ کہیں گے جنھوں نے قطاروں میں جان گنوائی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ‘ان کے خطاب میں نیا کچھ نہیں تھا۔رمیش شریوتس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘مودی نے ایک بھی بار ‘مترو’ نہیں کہا۔ مودی نے ملک کو انفرینڈ کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain