تازہ تر ین

دودھ کے نام پر زہر ,وزیراعلیٰ کے اہم احکامات جاری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ غےر معےاری اور مضرصحت دودھ تےار اورفروخت کرنےوالوں کےخلاف بلاامتےاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔مضرصحت دودھ تےارےا فروخت کرنا اےک سنگےن جرم ہے ۔اےسا گھناو¿نا کاروبار رنے والے عناصر کسی رعاےت کے مستحق نہےں-وزیر اعلی شہباز شریف نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری ، ناقص اورمضر صحت دودھ تیار اور فروخت کرنے کے کاروبار کو صوبے بھر میں بند کرانے کیلئے موثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیںکیونکہ دودھ میںمضرصحت اجزاءشامل کرنے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں۔دودھ مےں ملاوٹ کرنے والا مافےاکڑی سے کڑی سزا کا حقدار ہے لہذا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ان عناصر سے سختی سے نمٹا جائے- انہوںنے کہا کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کو آہنی ہاتھوں سے کچلیں گے اوران عناصرکو صرف جرمانے ہی نہےں ہوں گے بلکہ انہےں قانون کے تحت جےلوں مےں ڈالےں گے۔انہوںنے کہا کہ اس گھناو¿نے کاروبار کاخاتمہ کروںگا اوردودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوگا۔ مضرصحت کھلا دودھ ہوےاڈبے والا،کسی کو چند کوڑےوں کی خاطراپنے بچوںکی زندگےوںسے کھےلنے کی اجازت نہےں دےں گے۔انہوں نے کہا کہ ان عناصر کےخلاف ایسی کارروائی کی جائےگی کہ ان کی آئندہ نسلیں بھی اس قبیح دھندے کا سوچ بھی نہ سکیں گی۔ ڈبے ےا کھلے دودھ مےںمضرصحت اجزاءملانے والے مافےاسے کوئی رو رعایت نہیں ہوگی۔ گھناو¿نے کاروبار مےں ملوث مافیا کا مکمل خاتمہ کر کے دم لےں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دودھ جےسی بنےادی ضرورت کے نام پر زہر کھلانے والے معاشرے کا ناسورہےں۔ غیرمعیاری،ناقص اور مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والے ذرائع بھی بند کرےں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے کے عوام مجھے اپنی جان سے زےادہ عزےز ہےںاورمےں کسی کو دودھ کے نام پر زہر بےچنے کی اجازت نہےںدوں گا۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جناح ہسپتال میں قصور کی رہائشی ایک مریضہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے -تین رکنی انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے میں واقعہ کی تحقیقات کر کے وزیر اعلی شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی-انکوائری کمیٹی کے سربراہ وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فیصل مسعود ہوں گے جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر سردار فخر امام اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ صحت انکوائری کمیٹی کے ممبران ہوں گے-کمیٹی اس واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات 24 گھنٹے میںمکمل کر ے گی-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل پڑا ہے۔ سی پیک کے منصوبوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے اور سی پیک حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں۔ اربوں روپے کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور کوئی دشمن بھی ہمارے منصوبو ںکی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔الزام تراشی اور جھوٹ پرمبنی منفی سیاست کرنے والے عناصر کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے ذریعے پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش کی گئی اور باشعور عوام نے لاتعلق رہ کر اس سازش کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو لاک ڈاﺅن کرنے کا تماشا لگانے والو ںکی سیاست خود ”لاک ڈاﺅن“ ہو چکی ہے۔ملک دھرنوں یا احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت گریٹر اقبال پراجیکٹ کے امو رکا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا،جس میں شاہی قلعہ کو رات کے وقت لائٹس سے روشن کرنے کا فیصلہ کےا گےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی قلعہ کو رات کے وقت خوبصورت لائٹس کے ساتھ روشن کرنے کیلئے فی الفور کام شروع کیا جائے اورشاہی قلعہ کو روشن کرنے کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔اس اقدام سے جہاںرات کے وقت قلعہ کی دلکشی میں اضافہ ہوگا وہاں سیاحوں کی آمدبھی بڑھے گی ۔ وزےراعلیٰ نے گریٹر اقبال پراجیکٹ ،شاہی قلعہ، حضوری باغ، بادشاہی مسجد اور وہاں موجود دیگر تاریخی مقامات کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ےہ کمیٹی اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے جلد حتمی سفارشات پیش کرے گی اوراتھارٹی کے قانونی و انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کیلئے اقدامات تجویز کرے گی۔انہوںنے کہا کہ گریٹر اقبال پارک اور دیگر تاریخی مقامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات کئے جائیں۔گریٹر اقبال پارک میں فوڈ کورٹس اور کنٹینزکو آﺅٹ سورس کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے اورگریٹر اقبال پارک کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شیخوپورہ کے قریب خانقاہ ڈوگراں میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کےا ہے اورانتظامےہ کو ہداےت کی ہے کہ حادثے مےں زخمی ہونے والے افراد کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain