تازہ تر ین

موٹو گینگ کا منہ بند, عمران خان کا شواہد سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس میں جو ثبوت پیش کرونگا اس سے موٹو گینگ کے منہ بندہوجائیںگے،موٹو گینگ ہمارے ہی ٹیکسوں سے شریف حکومت بچا رہے ہیں۔جبکہ پانامہ کیس صرف میرا نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کہنا تھا کہ ہم ثابت کریں گے کہ قطری شہزادے کا خط فراڈ ہے، پہلے اسمبلی میں جھوٹ بولا گیا اور پھر سپریم کورٹ میں جھوٹ کا سہارا لیاگیا، ہر قدم پر ن لیگ نے جھوٹ کے پیچھے چھپ کر جان بچانے کی کوشش کی ہے لیکن ان کو پتہ ہے یہ پانامہ کیس میں پکڑے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کل ایک پریس کانفرنس کر رہا ہوں جس میں ثبوتوں کیساتھ بتاوں گا اصل کہانی کیا ہے،جبکہ شریف فیملی کادفاع کرنیوالے وزرا کہتے ہیں کہ ہمارا کام تفتیش کرنا نہیں ہے آپ ثبوت پیش کریں، آپ کی جانب سے ثبوت پیش نہیں کئے گئے، لیکن آج جو ثبوت پیش کررہا ہوں اس سے شرفاگینگ کا منہ بند ہوجائے گا۔ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی نے کہا تھا کہ نواز شریف پانامہ کیس میں باعزت بری ہوجائیں گے جس پر میں نے جواب دیا کہ وہ بری تو ہو جائیں گے لیکن باعزت بری نہیں ہونگے۔ کیونکہ عوام کے سامنے ان کا پول کھل چکا ہے۔ٹی او آرز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سب سے نے ملکر اعتزاز احسن کے گھر میں ٹی او آرز بنائے تھے اور آج بھی ان ٹی او آرز پرمتفق ہیں لیکن کیس کا فیصلہ طے کرے گا کہ پاکستان کا مستقبل کیسا ہوگا؟۔اگر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوتو کیس2 ہفتوں میں نمٹ سکتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون پر پانامہ لیکس کا الزام عائد ہوا لیکن انہوں نے ایک دن میں پیش ہوکر صفائی بیان کر دی تھی۔ مگر یہاں تو طوطا مینا کی کہانی سنائی جارہی ہے اور ہر سماعت پر کوئی نہ کوئی نیا موقف سننے کو ملتا ہے۔ پیپلزپارٹی سے متعلق سوال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے موقف اختیار کیا کہ پی پی کہتی ہے سیاسی لانگ مارچ کرنے جا رہے لیکن سیاسی لانگ مارچ کیا ہوتا ہے؟مجھے نہیں پتا۔ہمارے اور پی پی کے نظریے میں بہت فرق ہے،ہمارا پورا فوکس پانامہ کیس پر ہے ، پی پی کو تو حکومت نے اتنا ڈرا دیا تھا کہ یہ لوگ 27دسمبر کے بعد باہر نکل رہے ہیں۔جبکہ پی ٹی آئی نے پانامہ کیس کو زندہ رکھنے کیلئے سڑکوں پر ہر مشکل کاسامنا کیاہے۔اگر ہم لوگ سڑکوں پر نہ نکلتے تو پانامہ کیس ڈیڈ ہوچکا تھا لیکن ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں ایک دن میں 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی رہی لیکن کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور جب ہم نے معاملہ اٹھا یا تو خواجہ آصف نے کہا لوگ بھول جاتے ہیں۔ عمران خان کاآ خر میں اپنی شادی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا شادی کا کوئی پلان نہیں ہے۔میری تمام تر توجہ سپریم کورٹ کی جانب مرکوز ہے ۔شادی کرنا سنت رسول ہے سب کو کرنی چاہیے لیکن فی الحال میرے حالات ایسے نہیں ہیں کہ میں شادی کرلوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain