تازہ تر ین

دعائیں رنگ لے آئیں, بڑی پشینگوئی

لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے مغربی ہواﺅں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،منگل سے ہفتہ کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد،خیبرپختونخوا،فاٹا،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے،راولپنڈی،گوجرانوالہ ،سرگودھا،لاہور ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کے ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن،گلیات،گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفبار ی کا بھی امکان ہے،بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیدنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے بتا یا ہے کہ بارشیں خوشخبری لے کر آرہی ہیں اور آج سے شمالی علاقہ جات سے بارشوں کا آغاز ہو گا ،پہلی بارش چترال میں ہو گی جس کے بعد اگلے چار پانچ روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے اور خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بھی ہلکی ہلکی بارش ہو گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وسطی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ،دروش ،آزاد کشمیر،مری اور گلیات میں برف باری ہو گی جبکہ پانچ اور چھ جنوری کو ڑوب اور کوئٹہ میںبارشیں اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔ ڈی جی میٹ نے کہا کہ خشک موسم سے متاثرہ فصلوں میں بارش سے جان پڑ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے سلسلے کے بعد ٹھنڈی ہوائیں کراچی کا رخ کریں گی جس سے کراچی میں 8سے 10روز بعد درجہ حرارت کم ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس بار بہت زیادہ سردی پڑنے کا امکان نہیں ہے۔ڈی جی میٹ نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران دھند کا سلسلہ کم ہو گا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں دسمبر کے مہینے میں بھی بارشیں نہ برسیں جس کے باعث خشک اور سرد موسم سے مختلف قسم کی وبائی بیماریاں پھوٹیں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ،ایوان صدر اور فیصل مسجد سمیت ملک بھر کی مساجد میں بارشوں کے لیے نماز استسقاءادا کی گئی اور دعائیں بھی کی گئیں جو رنگ لے آئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain