تازہ تر ین

سپورٹس فنڈ میں ایک ارب کا اضافہ, عوام خوشی سے جھوم اُٹھی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے اور اقدامات کی منظوری دی گئی-وزیر اعلی نے سپورٹس انڈومنٹ فنڈ مےں 1ارب روپے کے اضافے کااعلان کیا اور1 ارب روپے کے اضافے سے سپورٹس انڈومنٹ فنڈ کا حجم1 ارب 30کروڑ روپے ہوجائے گا۔وزےراعلیٰ نے صوبے بھر مےں پلے گراو¿نڈز کو ڈوےلپ کرنے کےلئے پراجےکٹ مےنجمنٹ ےونٹ کے تشکےل کی منظوری دی اوراس پراجےکٹ مےنجمنٹ ےونٹ کے سربراہ حنےف عباسی ہوں گے۔اجلاس میں صوبے بھر مےں خادم پنجاب سپورٹس مقابلے منعقد کرانے اورخادم پنجاب سپورٹس ٹےلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کے فےصلے کی بھی منظوری دی گئی۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس انڈومنٹ فنڈ میں اضافے سے کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور اس فنڈ کی آمدن سے مختلف کھےلوں مےں پاکستان کا نام روشن کرنےوالے کھلاڑےوں کو ماہانہ وظائف دئےے جائےںگے۔انہوںنے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کاپرچم بلند کرنے والے کھلاڑی قوم کے ہےروہےں اور ان کھلاڑےوں کی مالی مشکلات کو دور کرنا اور دےکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ نچلی سطح پر ٹےلنٹ کو تلاش کرنے کےلئے کھےلوں کی سرگرمےوں کو ہر سطح پر فروغ دےا جائے گا۔پاکستان کے کھلاڑےوں نے مختلف کھےلوں مےں ملک وقوم کا نام روشن کےا ہے اوران کھلاڑےوں کی خدمات سے استفادہ کر کے کھےلوں کی سرگرمےوں کوفروغ دےا جائے گا-انہوںنے کہا کہ صوبے کے گلی محلوں مےں بے پناہ ٹےلنٹ موجود ہے اوراس ٹےلنٹ کو نکھار کر آگے لیجانے کی ضرورت ہے -سابق کھلاڑےوں کی مشاورت سے نئے ٹےلنٹ کو سامنے لائےں گے-وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے مےں 66پلے گراو¿نڈز کو رواں برس ڈوےلپ کےا جائے گااور ان 66پلے گراو¿نڈ زمےں 42گراو¿نڈ کرکٹ کے کھےل کےلئے مختص کیے جائےں گے-تعلےمی اداروں مےں موجود بڑے پلے گراو¿نڈزکو بھی ڈوےلپ کرےںگے اوران پلے گراو¿نڈز مےں رات کو کھےلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرانے کےلئے فلڈ لائٹس لگائی جائےں گی-انہوں نے کہا کہ پنجاب مےں سپورٹس اکےڈمی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں بل بورڈز اور ہورڈنگز لگانے کیلئے یکساں پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے مسودہ قانون کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں بورڈز اور ہورڈنگز کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی جائے گی اور بل بورڈز اور ہورڈنگز لگانے کے حوالے سے حفاظتی سٹینڈرڈ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گاجبکہ خلاف ورزی کی صورت مےں قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ بل بورڈز اور ہورڈنگز کے سائز میں یکسانیت ہونی چاہیئے اوراس ضمن میں مقامات کے انتخاب کے حوالے سے کسی ایک فرد کا صوابدیدی اختیار نہیں ہوگا، ضلع کی سطح پر میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے اور صوبے میں بل بورڈزاور ہورڈنگزکے حوالے سے ہرصورت یکساں پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہو ںنے کہا کہ بل بورڈز اور ہورڈنگز لگانے کے حوالے سے حفاظتی سٹینڈرڈ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور تمام بل بورڈز اور ہورڈنگز کے سائز میں یکسانیت ہونی چاہئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا،جس مےں”خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول اینڈ کالج گوادر“ کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گوادر کے بچوں اور بچیوں کیلئے سکول بھی تعمیر کر رہی ہے۔ےہ منصوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر کے بچوں کو معےاری تعلےم کی فراہمی مےں اہم کردارادا کرے گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔گوادر مےں بسنے والے بچے اوربچےاں پاکستان کا روشن مستقبل ہےں۔انہوںنے کہا کہ ان بچوں کی تعلےم کےلئے گوادر مےں اعلی معےار کا تعلےمی ادارہ بناےا جارہا ہے اورپنجاب حکومت نے اپنے تعلےمی پروگراموں مےں تمام صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمےر کے بچوں کو شامل کےا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے 14 موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 موبائل ہیلتھ یونٹس پہلے ہی جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری طبی سہولتوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اب مزید14 موبائل ہیلتھ یونٹس جنوبی پنجاب کے اضلاع میں عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پنجاب حکومت جنوبی پنجاب میں صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور ان موبائل ہیلتھ یونٹس سے جنوبی پنجاب کے عوام کو معیاری طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تشخیصی سروسز کیلئے 20 موبائل یونٹس بھی خریدے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آرٹسٹ ویلفیئر سپورٹ فنڈ میں 3 کروڑ روپے کے اضافے کی منظوری دے دی ہے،جس کے بعدآرٹسٹ ویلفیئر سپورٹ فنڈ کا حجم 2 کروڑ روپے سے بڑھ کر 5 کروڑ روپے ہو جائے گا- وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ حقیقی اور ضرورت مندفنکاروں کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے آرٹسٹ ویلفیئر سپورٹ فنڈ میںاضافہ کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain