تازہ تر ین

اب صفائی کیلئے آپ کو گھومنا ہو گا

لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ کو گھر کی صفائی پسند نہیں، خاص طور پر جھاڑو لگانا؟ تو اگر ایسا مسئلہ ہے تو یہ جوتے آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔جی ہاں یہ ہیں ویکیوم شوز یعنی انہیں پہن کر بس یہاں سے وہاں گھومیں، صفائی یہ جوتے خود کرلیں گے۔ جاپانی آٹو کمپنی ڈینسو نے یہ جوتے ایک تقریب میں پیش کئے۔ ان جوتوں کے اندر کوئی بیٹری نہیں بلکہ ایک چھوٹا سا پیڈل ہے جو گیئرز سے منسلک ہے۔ انہیں پہن کر جب بھی آپ قدم آگے بڑھائیں گے تو یہ ویکیوم موٹر کو بجلی فراہم کرے گا جس کے نتیجے میں ہر بڑھتے قدم کے ساتھ مٹی غائب ہوتی چلی جاتی ہے۔ جوتے جو مٹی جمع کرتے ہیں وہ اندر بنے ایک چھوٹے سے ڈبے میں چلی جاتی ہے جو تلے کے اندر چھپا ہے۔ بس کرنا یہ ہوگا کہ ہر کچھ دیر بعد اس ڈبے کو خالی کرنا ہوگا ورنہ صفائی نہیں ہو سکے گی۔ یہ اتنے بھاری ہیں کہ انہیں پہن کر چلنا آسان نہیں جبکہ یہ بہت زیادہ مٹی بھی جمع نہیں کرسکتے کیونکہ ڈبہ چھوٹا ہے اور بہت جلد بھر جاتا ہے‘ تاہم جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس پر کام جاری رکھے ہوئے ہے اور انہیں مزید بہتر بنایا جائے گا۔مگر پھر بھی عام لوگوں تک اس کو پہنچنے میں ابھی کافی عرصہ درکار ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain